عمران خان کے دور حکومت میں 174 ارکان اسمبلی نےایوان میں لب نہ کھولے

10khahgovtparliamentbolna.jpg

عمران خان کے دور حکومت میں 342 رکنی قومی اسمبلی کے ایوان میں 174 ارکان خاموش اور گونگے بنے رہے اور ایک منٹ بھی نہیں بولے، پلڈاٹ کی رپورٹ میں انکشاف کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی کی 4 سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ، 15ویں قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے اختتام پر پلڈاٹ نے کلیدی پرفارمنس انڈیکیٹرز کی بنیاد پر اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ کے مطابق اراکین نے قومی اسمبلی کی کارروائی سے قطعی لا تعلقی رکھی، پی ٹی آئی کے 84 ،مسلم لیگ (ن) کے 48 اور پی پی پی کے 23 ارکان شامل ہیں ، 15ویں قومی اسمبلی کے چوتھے سال میں قانون سازی کی سرگرمیوں میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی، پی ٹی آئی دور میں سب سے زیادہ بلاول بھٹو ،شہباز شریف اورخواجہ آصف نے گفتگو کی۔

پلڈاٹ نے اپنے تقابلی جائزہ میں بتایا کہ 15ویں قومی اسمبلی کے چوتھے سال میں قانون سازی کی سرگرمیوں میں 8 فیصد کی کمی دیکھی گئی،15ویں قومی اسمبلی کا اجلاس چوتھے پارلیمانی سال میں صرف 87 دنوں کے لیے ہوا،چوتھے سال کے دوران 9 اپریل 2022 تک ایم این ایز کی اوسط حاضری 67 فیصد ریکارڈ کی گئی،قومی اسمبلی کے چوتھے سال کے دوران، عمران خان نے اسمبلی کی صرف ایک (1) نشست میں شرکت کی۔
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
how many of these bills were studied, discussed properly . When it comes to their own benefit, every politician will be super active