عمران خان کے دور میں ملک جمہوریت سے دور,آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے:بلاول بھٹو

bilawal-and-khan-ppp.jpg


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں پاکستان جمہوریت سے دور اور آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ قانون کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں، میرے والد اور والدہ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل اسی لاہور ہائیکورٹ میں ہوا۔

بلاول بھٹو نے کہا لوگوں کا فیصلہ واضح ہے کیونکہ پارلیمان سپریم ادارہ ہے مگر پارلیمنٹ بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ ہم جمہوریت اور آئین کے تحفظ کیلئے مارچ کر رہے ہیں، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں، ہم پارلیمنٹ پر حملے پر یقین نہیں رکھتے،ہم اس سسٹم کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے، بار نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے ہر رکن پارلیمنٹ کو ساتھ دینے کی مہم چلائیں گے، اس منافق حکومت کو جمہوری طور پر چیلنج کریں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ عوام کو دکھائیں گے کہ معاشی بحران ہے، انسانی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں۔ عوام کو دکھائیں گےکہ جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا تو کون سیلیکٹڈ کے ساتھ ہے اور کون پارلیمنٹ کے ساتھ ہے ،اللہ نے چاہا تو ہم کامیاب ہوں گے۔


بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین اورجمہوریت دی، وہ آج بھی لوگوں کے دل میں زندہ ہیں ، میرے والد نے زندگی جیل میں گزاری، 30 سال تک احتساب اور کیسز کا سامنا کیا، عدالتوں نے میرے والد اور والدہ کو باعزت بری کیا۔

بلاول نے کہا پاکستان ایک قانون دان قائد محمد علی جناح نے بنایا تھا، قانون ریاست اور لوگوں کے درمیان پل ہوتا ہے، ملک میں قانون کی بالا دستی لازمی ہے۔تاریخ نے اپنا فیصلہ سنایا اور بے نظیر بھٹو بے قصور ٹھہریں۔
 
Last edited:

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

نام نہاد وصیت کی بنیاد پر پارٹی چیئرمین بننے والا جمہوریت کے راگ الاپ رہا ہے۔ سب سے زیادہ آمریت پی پی، ن لیگ، اے این پی اور ڈیزل کی جماعت میں ہے
 
Last edited:

Realpaki

Senator (1k+ posts)
iss ka baap agar Pakistanio ka loota hoa paisa wapis ker dey tu humarey halaat sahi ho jaeyn

Sugar mills 3 say 27

hazro loge qatal kerwaey
hazro logo k zameeno per qabzay kerwaey
Blue Print Cinamas say haram kamaya
apni bivi qatal kerwa ker party hi-jack ker k mulak ka sadar ban gaya dunia main aisa harami admi aik Islamic mulak ka sadar nahi ban sakta yeh siraf Pakistan main he hota hey jo jitna bhra harami hey ussske utni he ziada izat hey.
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
He said his grand father and mother suffered from injustice, Those who did injustices to his mother and father and obtained decisions over telephone calls, his father and him are be friending.