عمران خان کے دور میں کھیلوں کیلئے کوئی کام نہیں ہوا : محمد حفیظ

muhammad-hafeez-and-badami.jpg


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ عمران خان نے نالاں ہیں، کہتے ہیں کہ بطور اسپورٹس مین ہمارا ساتھی وزیراعظم بنا لیکن ان کے دور میں ہی کھیلوں کیلئے کوئی کام نہیں ہورہا،نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد حفیظ نے عمران خان سے شکوہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا بہت بڑا فین ہوں اور ہمیشہ رہوں گا،اگر ان کے ہوتے ہوئے کھیلوں میں بہتری نہیں آئی تو پھر کیسے آئی گی؟میں حیران اور پریشان ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں کھیلوں کا کلچر اب تک پیدا نہیں ہوا۔


انٹرویو میں محمد حفیظ نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ویلفیئر اسٹیٹ نہیں ہے،آسٹریلیا اور انگلینڈ ایک ویلفیئر اسٹیٹ ہیں،احسان مانی اور وسیم خان کے دور میں کوئی کام نہ ہوا،ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نے ہمیں عمران خان، وسیم اکرم اوردیگر کھلاڑی دیئے،اسی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت تھی،ہم اس معاملے کو لے کر وزیراعظم عمران خان کے پاس گئے تھے اور بات کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1484195736074047494
پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے،محمد حفیظ نے 3 اپریل 2003 کو شارجہ میں زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا بین الاقوامی ون ڈے کھیلا، اسی سال اگست میں انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔
 
Last edited by a moderator: