عمران خان کے سرپرائز کیلئے بالکل تیار نہیں تھے، اعتزازاحسن

3aitizazsurirze.jpg

پی پی رہنما اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ حکومت نے غیر متوقع چال چلی ہے، اپوزیشن عمران خان کے سرپرائز کیلئے بالکل تیار نہیں تھی۔

معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے آج ہونے والے اسمبلی اجلاس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ ہم عمران خان کے سرپرائز کیلئے بالکل تیار نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لمبا چھکا مار کر گیند ہی گم کر دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان انہوں نے آج ہونے والی قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد دیا کیونکہ اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپوزیشن کی پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کو رولز اور آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے اس پر رولنگ دے کر اسے مسترد کر دیا ہے۔


اس کے بعد سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر اپوزیشن کے جو حالات نظر آئے وہ حوصلہ افزا تو نہیں تھے البتہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بلاول بھٹو نے عدالت جانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے وکلا عدالت جا رہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے بھی اس پر نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر آج ہی سماعت ہونے کا امکان ہے، اس معاملے پر کارروائی کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر فریقین میں سیکرٹری داخلہ اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر، پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک و دیگر عدالت عظمیٰ میں موجود ہیں۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
He is supposed be a very good lawyer and an experienced politician but he is mentally very weak.If he was a strong person he wouldn’t be subservient and obedient to Bilawal.
یہ ایک وضع دار اور خاندانی بندہ ہونے کی نشانی ہے جب شروع دن سے پیپلز پارٹی میں ہے تو پھر مشکل میں پارٹی کیوں چھوڑے کیوں لوٹا بنے
یہ ایک بہترین لائیر کے ساتھ ساتھ ایک بہترین بندہ بھی ہے
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
کہنا تو یہ چاھیے تھا کہ نیازیوں کا یہ تاریخی فرار ہے ۔ لیکن موجودہ نیازی تو شلوار بھی چھوڑ بھا گا ہے ۔​
 

Allah o Akbar

Councller (250+ posts)
یہ خاندانی بندہ ہے لوٹا نہیں بننا چاہتا
جیسے فیصل رضا عابدی زرداری کی بے غیرتی کی وجہ سے پیچھے ہٹ گیا مگر بے وفا نہیں بنا