عمران فاروق کی بیوہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور

imrn122131.jpg


لندن میں قتل ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما عمران فاروق کی بیمار بیوہ شمائلہ فاروق اپنے بچوں کے ساتھ انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ اسٹیج فور کے کینسر کے سبب بول نہیں سکتیں۔

حال ہی میں شمائلہ فاروق علاج کے لئے گائز اسپتال جاتے ہوئے کمزوری کے باعث اسٹیشن پر گر گئیں، اسپتال عملے نے شمائلہ فاروق وہیل چیئر کے ذریعے اسپتال پہنچایا۔


شمائلہ فاروق کا کہنا تھا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف جنگ بچوں کے ساتھ اکیلے لڑ رہی ہیں، حکومت نے شہداء کی فیملیز کو بھلا دیا ہے۔ خیال رہے کہ ایم کیوایم پاکستان اور عمران فاروق کے قریبی ساتھی اس وقت وفاقی حکومت کا حصہ ہیں۔

ہسپتال سے حاصل ریکارڈ کے مطابق شمائلہ کی تشخیص ’’ ٹی 4 این 1ایم او اسکواومس سیل کارسنوما، لیفٹ مینڈیبل، ریسیکشن اور ڈی سی آئی اےفری فلیپ ‘‘ کے طور پر کی گئی ہے، جس کے بعد ریڈیو تھراپی جاری ہے۔ لندن برج کے قریب گائے ہسپتال میں، جہاں شمائلہ کا علاج کیا گیا تھا، ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں 4 مرحلہ کا کینسر ہے، ان کا 12 گھنٹے کا آپریشن ہوا اور وہ ریڈیو تھراپی کروا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 16 ستمبر 2010 کو متحدہ کے بانی رہنما عمران فاروق لندن میں اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے جب انہیں گرین لین کے قریب واقع ان کے گھر کے باہر چاقو اور اینٹوں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بعد انگلیاں الطاف حسین پر اٹھنے لگیں اور الطاف حسین ایک عرصہ تک برطانوی اداروں کے زیرتفتیش رہے ۔ پاکستان میں عمران فاروق کو قتل کرنیوالے تین مجرمان کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

ڈاکٹر عمران فاروق ایم کیوایم کے بانی رہنما تھے اور وہ پاکستان میں ایم کیوایم کے کوآرڈینیٹر رہے۔
 

asallo

Senator (1k+ posts)
Konse shudha konse shaheed bas bahi her koi pelhe Pakistan ki peeth main chura ghonpe us ke baad mazloom ban jata hai. Imran Farooq konsa doodh ka dhula tha. Jaisi kerni waisi bherni wali baat ho gai. Altaf kaliya ki life bhi dekh lo na murdoon main hai na zindon main us ki to iis dunya main itni buri halat hai akhirat main kiya hoga
 

Talisman

MPA (400+ posts)
Despite her criminal husband, I would like to See if Bilawal can visit..opppss wrong #..
I mean federal government should assist her in her time of need.