عمران واپس آجائے،اتنا روپیہ جمع کرینگے کہ مشکل سے نکال سکیں: ثمینہ پیرزادہ

samina-and-khan-paysa.jpg


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کی حمایت میں ایک اور بیان جاری کردیا ہے، اس بار انہوں نے عمران خان کی واپسی کے بدلے ملک کی مشکلات کا حل بھی بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ ان فنکاروں میں شامل ہیں جو نا صرف سیاسی معاملات پر نظر رکھتے ہیں بلکہ اپنا ایک واضح نقطہ نظر بھی رکھتے ہیں، ثمینہ پیرزادہ پہلے دن سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایتی رہی ہیں اور آج بھی اپنے اس موقف پر ڈٹ کرکھڑی ہیں۔


مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ ترین پیغام میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ اگر آج عمران خان واپس آجاتا ہے تو مجھے یقین ہے کہ نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا سے اتنا پیسہ جمع کریں گے کہ پاکستان کو ہر مشکل سے نکال سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیسہ اس لیے جمع ہوگا کیونکہ ہم سب کو اپنے کپتان کی ایمانداری پر بھروسہ ہے۔
 
Advertisement
Sponsored Link