عمران کو لندن بھاگنے نہ دینے کا بیان مریم کا اعتراف شکست ہے:حسن نثار

maryam-and-hasan-on-tk.jpg


معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی حسن نثار نے کہا ہےعمران خان کو لندن بھاگنے نہ دینے کا بیان مریم نواز کا قبل از وقت اعتراف شکست ہے، وزیراعظم کے خلاف اس وقت ان کے سارے مخالفین کھڑے ہوگئے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ وزیراعظم چھکا ماریں اور اگر وہ جلسے اور تقاریر کر رہے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں، یہ وقت کی ضرورت ہے۔

مریم نواز کے اس بیان کہ تحریک عدم کا رسک لینا چاہئے، عمران خان کو لندن نہیں بھاگنے دینے کے بیان کو انہوں نے مریم نواز کی قبل از وقت اعتراف شکست قرار دیا اور کہا مریم نے اس بیان کے ذریعے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ عدم اعتماد میں کامیابی پکی بات نہیں ہے ہم تو جوا کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہی بات لندن نہ بھاگنے دینے کی تو عمران خان لندن چھوڑ کر یہاں آیا ہے 22سال جنگ لڑی ہے بھاگنے والے تو یہ لوگ ہیں جو کبھی جدہ تو کبھی لندن بھاگتے ہیں۔ پہلے جدہ گئے تھے اب لندن بیٹھے ہیں اگلا سٹاپ پتہ نہیں کون سا ہوگا۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ اپوزیشن تو ساری بے روزگار ہے، وزیراعظم برسر روزگار ہیں پھر کیوں نہ جواب دیں، بالکل کریں جلسے سیاست میں حرف آخر کچھ نہیں ہوتا یہ بھی درست ہے کہ سرکاری جلسے بڑے ہوتے ہیں زمینی حقائق کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ حقائق کا تقاضا ہے کہ عمران خان باہر آکر جواب دیں۔


مونس الٰہی نے وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کا یقین دلادیا ہے کے جواب میں حسن نثار نے کہا ہر سیاسی جماعت کی ایک تاریخ ہوتی ہے خواہ وہ اچھی ہو یا بری اور اس خاندان کی ایک روایت ہے کہ ان کے حریف بھی ان کی رواداری، رکھ رکھاؤ کی تعریف کرتے ہیں اور یہ اکلوتا خاندان ہے جو حکومت میں ہو ناں ہو اس کا رویہ ایک ہی رہتا ہے۔

جہانگیر ترین سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس نے پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑا بلکہ اس سے تحریک انصاف چھڑوائی گئی ہے۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کو اپنی پارٹی بنانے سے متعلق سوچنا چاہیے۔ کیونکہ ان کے پاس وسائل اور وہ سب کچھ موجود ہے جو اس کیلئے ضروری ہوتا ہے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
LOL did this biatch really say this! Well at least she admits that all fugitives and people who hide run away to UK ala Mian Saanp and family.