عمران کی حکومت صرف ن لیگ نے نہیں گرائی ہر ادارے نےکردار ادا کیا:اطہر کاظمی

athar-kazmi-khan-adary.jpg


کیا سابق وزیراعظم عمران خان اسلیے نالاں ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہیں دیا,ساتھ دیتے تو سب ٹھیک ہوجاتا, جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے سینئر صحافی اطہر کاظمی سے گفتگو کی۔

اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت صرف ن لیگ نے نہیں گرائی ہر ادارے نے اپنا کردار ادا کیا، عمران خان کہہ رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے اور اپنا آئینی کردار ادا کرے اور پارٹیوں کی سمت تبدیل یا ان میں تفرقہ نہ ڈلوائے، سابق وزیراعظم کا مطالبہ یہ نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوجائے ،وہ کہتے ہیں کہ آپ شہباز شریف کو اپنے کندھے پر بٹھا کر حکومت میں نہ لائیں۔


اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے اور اپنا آئینی کردار ادا کرے,عمران خان کی حکومت جس طرح گری کوئی بھی شخص کہہ سکتا ہے کہ مریم بی بی یا صرف شہباز شریف نے حکومت گرائی, کیا ہر ادارے نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

اطہر کاظمی نے کہا کہ یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے, عمران خان صرف چاہتے ہیں ادارے اپنا آئینی کردار ادا کریں,سیاسی نہیں کہ راتوں رات باپ پارٹی کو کہیں بھیج دیں ایم کیو ایم کو کسی میں شامل کردیں,ق لیگ میں تفرقہ نہ ڈلوادیں بنیادی طور پر عمران خان کہہ رہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں محمل سرفراز، حفیظ اللہ نیازی مظہر عباس نے کہاہے کہ عمران خان چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کا ساتھ دے، چیف الیکشن کمشنر پر الزامات درست نہیں، ثبوت تھے تو عمران خان جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں گئے، اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے۔

میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار کو ختم کرنا چاہتی ہے یا اپنے حق میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کررہی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے حق میں کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کو نیوٹرل ہونے کا نہیں کہہ رہے ہیں، سابق وزیراعظم نے سیاسی بیانیہ کو خطرناک رنگ دے دیا ہے، پچھلی ایک دہائی میں فوج اور عدلیہ کی سیاسی مداخلت صرف عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے ہوئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سیاسی جماعتیں ہیں انہیں بہت سی چیزیں مینج کرنا آتی ہیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan ka bacha bacha janta ha ke Regime change sazish..USA ke hukam se...Bajwa..Judges.Mulk ki tamam Choor.Corrupt parties me mil kar ki.
Is baat m ratti brabar shak nahi..
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
قبر کو پیرنی کی جہالت کی وجہ سے عمران خان نے دو سجدے کیا دے لئے ہر شیعہ عمران خان پر امیدیں لگا کر بیٹھ گیا ہے
محترم کازمی صاحب، نوازشریف کی حکومت جب گرای گئی تھی تو لبیک جیسی تنظیمیں بھی متحرک تھیں اور عمران کے کئی وزرا خادم رضوی کے ساتھ ٹرک پر سوار تھے (اب بھی) لہذا جب تک آپ منافق لوگ اس کام کی مذمت نہیں کرتے آگے نہیں بڑھا جاسکتا
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
America,Pakistani army and judiciary removed PTI government.There is no way 13 disparate parties could have joined hands without orders from the establishment.
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
Every second of this story is full of lie. Imran i explaining other stories after every passing second. All of this story is lie that is played very carefully.