عمران یہی وقت ہے
دنیا میں جو قیامت برپا ہو چکی ہے اور جو طوفان پاکستان کی جانب آرہا ہے، پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت و انتشار اس کی تباہ کاریوں سے پاکستان کو نہیں بچا سکیں گے۔ عمران خان اگر اپنی ضد پر اڑا رہا تو خود بھی ڈوبے گا اور پاکستان کو بھی ڈبوئے گا۔ہمیں ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔
عمران اس ملک اور قوم کا صحیح معنوں میں ہیرو بن سکتا ہے اگر موجودہ غلیظ سیاسی نظام کو تحلیل کرکے ایک مضبوط عبوری حکومت قائم کر دے جو بغیر کسی سیاسی مجبوریوں کے پاکستان میں سخت ترین احتساب کر کے ملک کو سنبھالے، سیاسی مافیا توڑے، اور اسے صدارتی نظام کی جانب لے کر جائے.
صرف ایک ذہنی معذور شخص ہی یہ سمجھ سکتا ہے کہ موجودہ غلیظ سیاسی نظام سے پاکستان اس عالمی جنگ کا مقابلہ کر سکے گا۔ پاکستان کے اہل اقتدار اور اشرافیہ کے مفادات اس غلاظت سے وابستہ ہیں ۔ میں عمران کو نصیحت کروں گا کہ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس غلیظ سیاسی نظام کو تبدیل کر دے۔پاکستان میں مزید الیکشن نہیں کرائے جاسکتے۔۔۔ موجودہ حکومتی نظام سواے انتشار اور فساد کے کچھ نہیں ہے۔سیاسی قیادت اور سیاسی جماعتیں صرف ننگ ملت ننگ قوم ہیں۔ ذہنی معذور ڈاکو-ان میں خطرات کو سمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے کجا یہ کہ حالات کو سنبھال سکیں۔عمران! یہی وقت ہے