عمرہ ادا کرنے والے 24 ہزارزائرین میں کورونا کا ایک بھی کیس نہیں آیا

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
2090518-umrah-1602186543-162-640x480.jpg


مکہ معظمہ: عمرہ ادائیگی کی بحالی کو چار روز گزرنے کے بعد کورونا وائرس کے ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز حرمین شریفین کی خصوصی منتظمہ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمرہ ادائیگی کی بحالی ہوئے چار روز گزر چکے ہیں، اس دوران 24 ہزار عمرہ زائرین مسجد حرام پہنچے، جن میں سے کسی ایک میں بھی وائرس کی علامت نہیں پائی گئیں۔

واضح رہے کہ 4 اکتوبر سے سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی مرحلہ وار بحال کردی ہے اور پہلے مرحلے میں یومیہ 6 ہزار معتمرین کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔

https://www.express.pk/story/2090518