عوامی مسائل بے شمار لیکن اسمبلی میں میر غلام علی کا کافی نہ ملنے کا شکوہ

cofeee-mir-talpur.jpg


کافی نہ ملنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں کیسے پہنچا؟

چائے نہیں کافی چاہئے،قومی اسمبلی میں کافی نہ ملنے کی گونج، پی پی رکن میر غلام علی تالپور نے کافی نہ ملنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں کافی کی عدم دستیابی کے مسئلے پر بات چیت ہوئی، پیپلزپارٹی کے میر غلام علی تالپور نے معاملے پر بات کی۔

غلام علی تالپور نے کہا کہ حکومت کی طرف سے درآمد پر پابندی کی وجہ سے کافی نہیں مل رہی،اشیا کی درآمد پر پابندی کا دکاندار ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے غلام علی تالپور کو یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد میں کافی کی عدم دستیابی کا معاملہ دیکھیں گے۔

وفاقی کی جانب سے ڈالر کی اونچی اڑان کو کنٹرول کرنے کیلیے رواں ہفتے امپورٹڈ اشیاء پر پابندی لگادی گئی ہے، جس کی زد میں کافی بھی آگئی ہے۔

رواں ہفتے کراچی آنے والے مسافر سے پانچ کلوچاکلیٹس اور ٹافیاں بھی تحویل میں لی گئیں تھیں، جن اشیاء پر پابندی لگیں ان میں موبائل فونز، سن گلاسز، لگژری گاڑیاں، میک اپ اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔