عوام جولائی میں بجلی،سردیوں میں گیس بحران کیلئے تیار رہیں:مصدق ملک

musadiq-malik-on-loadsheding-inccc.jpg


ملک میں مہنگائی کو طوفان، کبھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی تو کبھی بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے، آتا گھی تیل ہرشے ہی روز بروز مہنگا ہوتا جارہاہے۔

ایسے میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بھی عوام کو کردیا خبردرا، انہوں نے کہا کہ عوام جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس کے بحران کے لیے تیار ہوجائیں۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت جولائی کے لیے اسپاٹ پر ایل این جی کا انتظام نہیں کر سکی اور اب مہنگی قیمتوں پر بھی سپلائر دستیاب نہیں ۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پروگرام میں مزید کہا کہ دو سال پہلے 4 ڈالر کی ایل این جی مل رہی تھی مگر گزشتہ حکومت نے موقع ضائع کیا اور طویل مدتی معاہدے نہیں کیے، اب 40 ڈالر پر بھی ایل این جی دستیاب نہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہم فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار اور بڑھائیں گے، 15 جولائی کے بعد ڈیمز میں پانی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا،اس سے بھی لوڈشیڈنگ کم ہوگی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر دو بڑے ایل این جی ٹرمینل لگانا چاہتا تھا مگر گزشتہ حکومت میں کرپشن کے الزامات سامنے آتے رہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ جو سرمایا کار ایل این جی ٹرمینل لگانے کی کوشش کررہے تھے وہ واپس آئیں۔

اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 45 فیصد اورسوئی سدرن کیلئے گیس 44فیصد مہنگی کردی ہے،سوئی نادرن کیلئے گیس 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دییتے ہوئے گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Jee ham tayar hain..Ab kuch acha tu hona nahi. Har traf tabhae hi phailni ha..Kia pata kal India bhi hamla kar dey Kashmir ur Gilgat par in choro k kehnay par...Every thing possible in Pakistan now.Becoz..mahool hi aisa ban gia ha.Army mulk ka dafah karnay ki bajaya choro k lia rigging m lagi howi ha..Judges choro k dafah k lia bethay hain.aur chor bacha kucha Pakistan loot rehay hain...
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پوچھنا تھا کیا شاہزیب خانزادہ آج کل سولر انرجی پر چلتے ہیں؟شہباز گل


کاربن ڈائی آکسائیڈ کا سنا تھا
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
پوچھنا تھا کیا شاہزیب خانزادہ آج کل سولر انرجی پر چلتے ہیں؟شہباز گل


کاربن ڈائی آکسائیڈ کا سنا تھا
جی نہیں سئنائیڈ ہونا چاہیئے
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
ویسے غنیمت سمجھیں۔ ایک وقت آئے گا جب آپ لوگوں سے کہیں گے پاکستان پر ایسے گدھے بھی حکومت کر چکے ہیں تو آپ کے بچے یقین ہی نہیں کرینگے
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Kaisa ajeeb mulk hay log mehngi Bijli or gas khareed rahey hain or majbori mein khareedna bhi chahtey hain lakin na-laiq hakumat na bijli bana pa rahi hay na gas la rahi hay