عوام کسی سازش کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسیوں کی وجہ سےپریشان ہیں،شہبازشریف

15shahbazsharifresponsetokhan.jpg

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کسی سازش کی وجہ سے حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی، بدعنوانی اور ناکامیوں کو چھپانے کیلئے مضحکہ خیز خیالات گھڑ کر اس کی آڑ لینے کی کوشش کرتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1500492110436388870
انہوں نے مزید کہا کہ عوام آپ کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے بھگت رہے ہیں یہ کسی سازش کا نتیجہ نہیں ہے، اور آپ اپنے خیالوں کی زندگی میں رہتے ہوئے اپنی ہر ناکامی کا جواز گھڑ لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر لندن والے بھگوڑے کا پیسہ واپس لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا، ڈاکو اسی لیے بول رہے ہیں کیونکہ ان کو ڈر تھا کہ جس دن انتظار کریں گے باہر کے ملک میں ان کی جائیدادیں ضبط ہوجائیں گی، پیسے کی پوجا کرنے والے چپ چاپ تماشا دیکھتے رہے اور پاکستانیوں کا خون بہتا رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف کا پتا کرنا ہے تو کہیں سے مقصود چپڑاسی کو پکڑ کر لے آئیں، جسے ایک دن پتا چلا کہ اس کے بینک کے اندر 375 کروڑ روپے جمع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجرم نمبر ایک نواز شریف جھوٹ بول کر منتیں کرکے ملک سے باہر چلاگیا، ن لیگ والوں سے سوال ہے کیا کبھی گیڈر بھی لیڈر بنا ہےآصف علی زرداری ذرا شریفوں کو ماضی یاد کرائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک ناکام ہوگی اور جب یہ تحریک ناکام ہوگی تو آپ رہیں جو میں آپ کے ساتھ کروں گا۔
 
concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
Nation knows very well all the truth, you don't need to tell anyone, only ones who will be believing you are phatwari, for them you don't need to tell anything they would be only worship you even after you die and will the taste the flavor hell
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
15shahbazsharifresponsetokhan.jpg

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کسی سازش کی وجہ سے حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی، بدعنوانی اور ناکامیوں کو چھپانے کیلئے مضحکہ خیز خیالات گھڑ کر اس کی آڑ لینے کی کوشش کرتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1500492110436388870
انہوں نے مزید کہا کہ عوام آپ کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے بھگت رہے ہیں یہ کسی سازش کا نتیجہ نہیں ہے، اور آپ اپنے خیالوں کی زندگی میں رہتے ہوئے اپنی ہر ناکامی کا جواز گھڑ لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر لندن والے بھگوڑے کا پیسہ واپس لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا، ڈاکو اسی لیے بول رہے ہیں کیونکہ ان کو ڈر تھا کہ جس دن انتظار کریں گے باہر کے ملک میں ان کی جائیدادیں ضبط ہوجائیں گی، پیسے کی پوجا کرنے والے چپ چاپ تماشا دیکھتے رہے اور پاکستانیوں کا خون بہتا رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف کا پتا کرنا ہے تو کہیں سے مقصود چپڑاسی کو پکڑ کر لے آئیں، جسے ایک دن پتا چلا کہ اس کے بینک کے اندر 375 کروڑ روپے جمع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجرم نمبر ایک نواز شریف جھوٹ بول کر منتیں کرکے ملک سے باہر چلاگیا، ن لیگ والوں سے سوال ہے کیا کبھی گیڈر بھی لیڈر بنا ہےآصف علی زرداری ذرا شریفوں کو ماضی یاد کرائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک ناکام ہوگی اور جب یہ تحریک ناکام ہوگی تو آپ رہیں جو میں آپ کے ساتھ کروں گا۔

Awaam say murad Sharif, zardari and Maulana Fazal hai toh bat thek hai phir. ? ?