عوام کس وقت ناشتہ،کب دوپہر اور رات کا کھانا کھائے؟ شاہد خاقان عباسی کا سوال

shhaid.jpg

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے دن میں تین ٹائم گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ، حکومت بتادے کہ کس وقت عوام ناشتہ کرے کب دوپہر کا کھانا کھائے اور رات کے کھانے کا ٹائم کیا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام سوال میں میزبان بیرسٹر احتشام نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکر یہ الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ کی حکومت میں جو دو ایل این جی ٹرمنلز لگائے ان کا موجودہ حکومت کو یومیہ 8 کروڑ روپے کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایل این جی ٹرمنلز لگانے کے جو معاہدے کیے ہیں ان میں ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی اور نہ ہی ان کے اتنے کرایے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے ان الزامات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے ایسےمعاہدے کیے ہیں تو میرے خلاف مقدمہ دائر کردیں، موجودہ حکومت کا مسئلہ یہ ہے کہ اس حکومت میں ہر وزیر کو اپنی وزارت کے علاوہ ہر دوسری وزارت کے معاملات کا مکمل طور پر علم ہے، حماد اظہر صاحب وکیل ہیں انہیں بجائے وزارت قانون میں رکھنے کے پیٹرولیم میں کی منسٹری کا وزیر مقرر کیا ہوا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ میرا حماد اظہر سے سوال ہے کہ تین وقت گیس کے اوقات بھی بتادیں کہ ہم کب ناشتہ کریں ، کب دن کا کھانا اور کب رات کا کھانا کھاسکیں گے، تین سالہ دور حکومت میں ایک بھی ٹرمنل نہیں لگایا گیا، جب ہم نے حکومت چھوڑی اس وقت چار کمپنیاں پاکستان میں مرچنٹ ٹرمنل لگانے کیلئے تیار تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ان چار میں سے 2 کمپنیاں بھاگ گئی ہیں کہ ان سے وزراء پیسے مانگتے ہیں 2 کمپنیاں موجود ہیں مگر وہ بھی تین سال میں ٹرمنل نہیں لگاسکیں، ہم ملک میں سرپلس گیس چھوڑ کر گئے، موجودہ حکومت اگر کمپنیوں سے پیسے نہ مانگتی تو دن میں تین ٹائم گیس کی فراہمی جیسے اقدامات نہ کرنا پڑتے۔
 
Resilient

Minister (2k+ posts)
عمران اس قوم کا ڈسپلن ٹھیک کرنے آیا ہے ، اب لوگ وقت بےوقت خانہ نہیں کھائیں گے صرف مقررہ وقت میں ہی خانہ کھائیں گے اس طرح بہت سی بیماریوں سے بچے رہیں گے ، اب سے زیادہ کیا کرے عمران خان؟؟
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
لیگی رہنما نے کہا کہ میرا حماد اظہر سے سوال ہے کہ تین وقت گیس کے اوقات بھی بتادیں کہ ہم کب ناشتہ کریں ، کب دن کا کھانا اور کب رات کا کھانا کھاسکیں گے
حماد اظہر نے کہا کہ ہفتے میں 3 دن گیس فراہمی کی اگر کہیں خبر چل بھی رہی ہے تو وہ درست نہیں۔ روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے معاملات پر مزید پیشرفت ہورہی ہے، روس کا ایک وفد چند دن قبل مذاکرات کے بعد پاکستان سے واپس گیا ہے۔ مذاکرات کے نئے دور کیلئے2سے3 روز میں روس کا وفد دوبارہ واپس آئے گا۔
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
عمران اس قوم کا ڈسپلن ٹھیک کرنے آیا ہے ، اب لوگ وقت بےوقت خانہ نہیں کھائیں گے صرف مقررہ وقت میں ہی خانہ کھائیں گے اس طرح بہت سی بیماریوں سے بچے رہیں گے ، اب سے زیادہ کیا کرے عمران خان؟؟
حماد اظہر نے کہا کہ ہفتے میں 3 دن گیس فراہمی کی اگر کہیں خبر چل بھی رہی ہے تو وہ درست نہیں۔ روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے معاملات پر مزید پیشرفت ہورہی ہے، روس کا ایک وفد چند دن قبل مذاکرات کے بعد پاکستان سے واپس گیا ہے۔ مذاکرات کے نئے دور کیلئے2سے3 روز میں روس کا وفد دوبارہ واپس آئے گا۔
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
عمران اس قوم کا ڈسپلن ٹھیک کرنے آیا ہے ، اب لوگ وقت بےوقت خانہ نہیں کھائیں گے صرف مقررہ وقت میں ہی خانہ کھائیں گے اس طرح بہت سی بیماریوں سے بچے رہیں گے ، اب سے زیادہ کیا کرے عمران خان؟؟
Lifaf's dose a fake news and Opposition chawals capitalize it story of media and opposition forever
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جو گیس کی فراہمی کا نظام یہ چنگڑ بنا گیا تھا عمران نے وہ پایپ لاین اکھاڑ دی ۔عوام جیسے ان کی حکومت میں کیک کھاتی تھی۔ اگر یہ حکومت میں ہوتے تو جیسے پیر مودی کی پیروی میں لاک ڈاون کرنا چاہتے تھے آج پکانے کی بجاے کھایں کیا اس کے لالے پڑے ہوتے