عوام کیلئے اچھی خبر،ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

7lpg.jpg

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کے بعد ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے 89 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔


نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کیلئے ہے۔

واضح رہے کہ پورے ملک میں سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گیس کا بحران بڑھ جاتا ہے، صنعتکار ہوں یا عام شہری، سردیوں میں گیس کے کم ہوتے پریشر سے پریشان ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شہری ایل پی جی کا استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں لیکن موسم میں شدت آنے سے جیسے ہی گیس کی فراہمی کم ہو جاتی ہے ویسے ہی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔