عوام کیلئے بری خبر،پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

1prtrol26oct.jpg

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری کے باعث یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے 9 روپے، مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اس حوالے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔

سمری پر غور کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان پٹرول کو مزید مہنگا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کر کے سمری کو منظور یا مسترد کریں گے۔

یاد رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، جس کی وجہ سے حکومت کو شدید عوامی اور سیاسی تنقید کا سامنا ہے۔ رواں ماہ بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد کا یکمشت اضافہ کیا تھا۔
 

Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
Khan sb: Awam ko mazeed tun kay rakho! Faisal Vowda kay baqoul Awam 200 rupay mein bhi Petrol khareed lay gi. Abhi tou sirf 138 ka howa hai.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
by the way anyone has checked the "SHIPPING" costs? Go and try to find the container rates, they are 100-200% more than few years ago. All that cost adds to anything you buy (imported) and it is international pricing, you cannot control that.
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اس حوالے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔


Media knew today