عورت مارچ کو بزور طاقت روکیں گے" جے یو آئی ف کا اعلان"

juif-aurat-march.jpg


جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ہر سال 8 مارچ کو منعقد ہونے والی عورت مارچ کو طاقت کے زور پر روکنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 8 مارچ کو ہونے والےعورت مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے جے یو آئی ف کی جانب سے حکومت کو خبردار کیا گیا کہ خواتین کے حقوق کے نام پر بیہودگی کی نمائش کی گئی تو بزور طاقت روکیں گے۔

اسلام آباد میں ’یومِ حجاب‘ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما عبدالمجید ہزاروی نےکہا کہ اگر 8 مارچ کو اسلام آباد میں عورت مارچ کے نام پر بیہودگی کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے، خواتین کے حقوق کے نام پر بے حیائی پھیلائی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں جے یو آئی ف کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت کے مسلمان بالخصوص مسلمان خواتین حجاب کے دفاع کے لیے قربانیاں دےرہی ہیں، آج بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دہشتگردوں پر میں لعنت بھیجتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ کیا، کیا انسانی حقوق کے دعویدار اندھے ہیں ، تمہاری آنکھوں پر پٹی بندھی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے او آئی سی کو مخاطب کرکے کہا کہ خواب غفلت سے اٹھ کر غیرت کرنا چاہیے، عام مسلمانوں کی عزت و عصمت محفوظ نہیں ہیں جبکہ اقوام متحدہ امریکا کی لونڈی بنی ہوئی ہے، کیا اقوام متحدہ کو بھارت کے مظالم نظر نہیں آرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارے اسلامی شعائر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بھی سیاسی پارٹیاں ہےلیکن جے یو آئی ف نے ثابت کیا کہ مذہب کے حوالے سے قدغن لگانے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے عورت مارچ کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورت مارچ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ مسئلہ حقوق نسواں سے زیادہ اسلامی نظام معاشرت سے ہے وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہر سال عورتوں کے حقوق اور ن کے احترام کے عہد کو دہرانے کے لیے 8 مارچ کا دن یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں حقوق نسواں کے علمبردار افراد اور ادارے خواتین کے حقوق کو بیان کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو ختم کرنے کا عزم دوہراتے ہیں۔

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس ٹھرکی ملاں کو عورت مارچ کی کسی آنٹی نے دوران مارچ آنکھ ہی مار دی تو ملاں دل پھینک کر لیٹ جائے گا اور آنٹیوں کی آواز میں آواز ملا کر انکے حق میں نعرے مارنا شروع ہو جائے گا
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
JUIF or TLP are BJP versions of Pakistan. I remember how MMA painted faces of girls on posters all over KPK when they were accidentally brought into power by Musharraf.
 

Hunter1

Senator (1k+ posts)
,
اس ٹھرکی ملاں کو عورت مارچ کی کسی آنٹی نے دوران مارچ آنکھ ہی مار دی تو ملاں دل پھینک کر لیٹ جائے گا اور آنٹیوں کی آواز میں آواز ملا کر انکے حق میں نعرے مارنا شروع ہو جائے گا
yea tharki wahan apni tharak mitanay he ja raha hy bhai , yea baygharat rokain gy ain ky aukaat nahi hy , yea chand rupay ky leyain apna deen imaan baych dain , ain ky tha na diesel jo baynazir ky qadmo main baytha tha rofl