عید مبارک

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

عید مبارک

ہنگامہ آس پاس ، مصروفیات کا پلندہ بھی ہمرکاب ، کبھی شکوے بہت سے ، کبھی انبار شکایتوں کے ، لیکن لیکن ؟ اے چاند ہم نہیں محتاج تیرے ، دل افق پر روز اک چاند کان سے پکڑ نکالتے ہیں ، ہر رات چاند رات بنا لیتے ہیں ، جب چاہا عید منا لیتے ہیں ، جتنا چاہا بھینچ لیتے ہیں ، ہاتھوں میں دبوچ لیتے ہیں ، بھاگتی کہاں ؟ ادھر تو آ ، سینے سے لگا لیتے ہیں ، راز سنا دیتے ہیں ، نیاز دے دیتے ہیں ، بوسہ و کنار کر لیتے ہیں ، اے زندگی ہر وقت ساتھ رہا کر ، چھپ نا جایا کر ، منہ نا پھیر لیا کر ، ساتھ رہا کر ، پاس رہا کر ، اداس نا ہوا کر ، اٹھکیلیاں کرتی رہا کر ، ساتھ رہا کر ، آس پاس رہا کر ،


عید مبارک ، عید یوم نہیں ، عید فقط احساس ہے ، جب بھی محسوس ہوا ؟ پھر عید آس پاس ہے ، غموں سے بھاگیں مت ، انہیں پاس بٹھا لیں ، پھر غم ، غم نا رہیں گے ، اجنبیت دور ہو گی ، تکالیف سے خوف الگ ہو گا ، ہیجان ختم ہو گا ، غصہ منتشر ہو گا ، چہرے پر مسکراہٹ پھیلی رہے گی ، آنکھوں سے چمک بہتی رہے گی ، متعلقین شاد رہیں گے ، مخالفین نظر انداز کرتے رہیں گے ، برداشت کا پہناوا ہو گا ، صبر کا دسترخوان ہو گا ، خوشی کا ثمر ہو گا ، توکل کا تعویز بندھا ہو گا ، اطمنان کا سایہ ہو گا ، دل میں امن کا جشن ہو گا ، دماغ میں روشنی ہو گی چراغاں ہو گا ، اندھیر نگری میں ذات کی روشنی ہو گی ، روشنی کا اک مینارہ ہو گا جس پر میں کا نشان چمکتا رہے گا


غریب وطن ، جو بہت دور ہیں ، مگر دل میں ہر وقت دوزانو بیھٹے رہتے ہیں ، مقیم وطن جو دل میں دوڑتے بھاگتے ، اٹھکیلیاں کرتے پھرتے ہیں ، وہ جو نفس مطمئن کا شاہکار ہے ، وہ جو ابھی تک بیقرار ہیں ، جن کو ابھی تک آس امید سے بیر ہے ، وہ جو ؟ جنھیں یاس ، غم ، نا امیدی پر یقین ہے ، تنگ دست بھی ، جیب فراخ بھی ، وہ بھی جن کے دل کشادہ ، بلکل سمندر کی طرح ، وہ بھی جن کے قلب ابھی تک کوئی کچی بستی ، وہ جو سر جھکا رکھتے ہیں ، وہ جو ؟ ہر وقت لٹھ لیے پھرتے ہیں ، زبان کے بھالے ، کلام کے نشتر جسموں میں پیوست کرتے پھرتے ہیں ، وہ جن میں استقامت نہیں ، وہ جو برداشت کا پہاڑ ہیں ، وہ بھی ، جن کا دامن شکایتوں سے بھرا بھرا ، وہ بھی جو دامن اٹھا کر دعائیں دیتے چلے جاتے ہیں ، سب کو جی سب کو ، سب کو عید مبارک ، ڈھیروں عید مبارک


:)فورم کے سب قابل احترام ممبرز کو عید مبارک ، بلکل خالص مبارک ، نسل ، رنگ ، ذات ، جماعت ، مذھب ، مسلک و شناخت سے پاک عید مبارک
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Bakra-Eid-Cow-with-Sun-Glasses-903.jpg
 

Kochi

MPA (400+ posts)
آپ کو بھی مبارک ہو بھائی۔ ماشاءاللہ ۔ جو لکھا ہے زبردست لکھا ہے ۔ کچھ الفاظ 73 کے آئین کے تناظر سے باہر ہیں ۔ لیکن پھر بھی تحفظات کے باوجود ہم آئین ، پارلمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں ۔ بھائی
 
Last edited:

A.G.Uddin

Minister (2k+ posts)
Eid Mubarak everyone !!

Hope we all understand the true meaning of Sacrifice, Tolerance and Welfare ; and implement these things in our daily lives and society.
 

hmkhan

Senator (1k+ posts)

گلو بٹ کی جانب سے تمام دہرنے والوں/ والیوں کو

can-media-afford-to-interview-gullu-butt-1412420052-8074.jpg


عید مبارک


Eid-ul-Azha-27-Oct-2012-Bakra-Eid.jpg






 

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)

جناب جیک سپیرو کی جانب سے فورم کے تمام لومڑ اور لومڑیوں کو دل کی اتھا گہری شریانوں سے عید مبارک ہو . اور ہاں کھال ، اوجڑی ، سری ، کپورے شوکت خانّم کو دینا نہ بھولیے گا