عید مبارک

GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
مسٹر سوکرٹ خان صاحب ، عید مبارک ۔

زیدی بھائی موقعہ کی مناسبت سے خود سے عرض کیا ہے

دیکھا جو آنکھوں نے تودل نجانے کیوں ہنس دیا

اک تیری ائی ڈی نیی - فسانے تو وہی پرانے ہیں

پھر آیا خیال دل میں کہ بدلے تو ہم بھی ہیں بہت

پری جو نظر اپنی اداؤں اور خود کی لکھی لاینوں پر
 
Onlypakistan

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام علیکم فورم والو ، سب کو عید مبارک
ابھی عید منا رہے ہیں یا سو رہے ہیں جہاں بھی ہیں سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں
PATWARION AUR ENDIAN AGENTS KO IS FORM PER JAWAB DAENEY K LEYE TUMARI HAZRI BI ZAROORI THI .AAP KO BI EID MUBARAK
339306.gif
 
Annie

Moderator
PATWARION AUR ENDIAN AGENTS KO IS FORM PER JAWAB DAENEY K LEYE TUMARI HAZRI BI ZAROORI THI .AAP KO BI EID MUBARAK

? ? ......
لیکر آتی ہوں ملک دشمنوں کیلئے ڈنڈا تاکے پٹائی کی جاۓ
شکریہ خیر مبارک
آپکو بھی عید مبارک
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
اسلام علیکم فورم والو ، سب کو عید مبارک
ابھی عید منا رہے ہیں یا سو رہے ہیں جہاں بھی ہیں سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں

339306.gif

خیر مبارک . ہماری طرف سے آپ کو بھی

اس سال تو آپ کی عید مبارک قبول کرنے میں کچھ دیر سی ہو گئی لیکن
دیر آئید درست آئید
مبارک مبارک ہوتی ہے دیر سے آئے یا وقت سے پہلے آئے
اسی کلیے کے تحت سن ٢٠٢٢ کی پیشگی عید مبارک

او مختارایا و* جانی دے آ بوٹے نوں واز مار کے جلدی سویاں لے کے آئے عینی آئی اے
 
Last edited:

میں ٹائم پر آگئی تھی آپ مختارے سے سویاں ہی کھانے میں بزی رہے
ہاں جی مختاریا سویاں لےآ تھوڑا کھویا تے ملائی پا کے
?
 
Masud Javed

Chief Minister (5k+ posts)
محبت کے مسافر جب ، پلٹنا بھول جاتے ہیں
تو ان کے چاہنے والے ، سنورنا بھول جاتے ہیں

تری رخصت پر اےہمدم ہوائیں تھم سی جاتی ہیں
مرے آنگن کے سارے گل مہکنا بھول جاتے ہیں

پرندے تیرے آنے پر ، سریلے گیت گاتے ہیں
مگر پھر تیرے جاتے ہی چہکنا بھول جاتے ہیں

سب دوستوں کو عید مبارک۔۔۔
اپنا آپ تماشا کر کے دیکھوں گا
خود کو خود سے منہا کر کے دیکھوں گا

وہ شعلہ ہے یا چشمہ کچھ تو بھید کھلے
پتھر دل میں رستہ کر کے دیکھوں گا

کب بچھڑا تھا کون گھڑی کچھ یاد نہیں
لمحہ لمحہ یکجا کر کے دیکھوں گا

وعدہ کر کے لوگ بھلا کیوں دیتے ہیں
اب کے میں بھی ایسا کر کے دیکھوں گا

کتنا سچا ہے وہ میری چاہت میں
محسنؔ خود کو رسوا کر کے دیکھوں گا

larki dekhtey hi shikari nikal aaye LOLzzz
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
شکریہ خیر مبارک
میں ٹائم پر آگئی تھی آپ مختارے سے سویاں ہی کھانے میں بزی رہے
ہاں جی مختاریا سویاں لےآ تھوڑا کھویا تے ملائی پا کے
?

کھوۓ اور ملائی ڈلوانے کی فرمائش میں تو آپ لاہور اور گوجرانوالہ کی جٹیوں کو بھی پیچھے چھوڑ رہی ہیں
الله ہی خیر کرے . عینی کے کھانے کے شوق عینی ہی جانے

او بوٹیا! ملائی تے کھوۓ دیاں وکھریاں پلیٹاں لے کے آئیں . تے نال چھیتی پہونچ، عینی واپس جان لئی تیار بیٹھی اے
 
Zaidi Qasim

اے مختارا کیڈی مسیتے اعتکاف بیٹھا سی ۔ عید مبارکاں ڈاکٹر صاحب ۔
 
اب لاک ڈاون میں بندہ کھویا ملائی والی سویاں نہ کھاۓ تو کیا کھاۓ
آہو مختاریا میں چلی
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اے مختارا کیڈی مسیتے اعتکاف بیٹھا سی ۔ عید مبارکاں ڈاکٹر صاحب ۔

مختارا اپنے کار ای کووارنٹین اچ اے

زیدی جی توانوں وی دلی عید مبارک

خوش روؤ ، ہسدے وسدے روؤ
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

مختارا اپنے کار ای کووارنٹین اچ اے

زیدی جی توانوں وی دلی عید مبارک

خوش روؤ ، ہسدے وسدے روؤ

_112429067_whatsappimage2020-05-23at6.23.56pm.jpg

یہ شالامار میں اک برگِ زرد کہتا تھا
گیا وہ موسمِ گُل جس کا رازدار ہوں میں
نہ پائمال کریں مجھ کو زائرانِ چمن
انھی کی شاخِ نشیمن کی یادگار ہوں میں
ذرا سے پتّے نے بیتاب کر دیا دل کو
چمن میں آ کے سراپا غمِ بہار ہوں میں
خزاں میں مجھ کو رُلاتی ہے یادِ فصلِ بہار
خوشی ہو عید کی کیونکر کہ سوگوار ہوں میں
اُجاڑ ہوگئے عہدِ کُہن کے میخانے
گزشتہ بادہ پرستوں کی یادگار ہوں میں
پیامِ عیش و مسرّت ہمیں سُناتا ہے
ہلالِ عید ہماری ہنسی اُڑاتا ہے

میری غفلتوں کی بھی حد نہیں
تیری رحمتوں کی بھی حد نہیں

نہ میری خطا کا شمار ہے
نہ تیری عطا کا شمار ہے
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

میری غفلتوں کی بھی حد نہیں
تیری رحمتوں کی بھی حد نہیں

نہ میری خطا کا شمار ہے
نہ تیری عطا کا شمار ہے

اے درد بتا کچھ تو ہی پتہ ۔ اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا
ہم میں ہے دل بے تاب نہاں یا آپ دل بےتاب ہیں ہم
لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں، منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایک
اے اہل زمانہ قدر کرو نایاب نہ ہوں کمیاب ہیں ہم
مرغان قفس کو پھولوں نے اے شاد یہ کہلا بھیجا ہے
آجاو! جو تم کو آنا ہو ایسے میں ابھی شاداب ہیں ہم
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
اے درد بتا کچھ تو ہی پتہ ۔ اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا
ہم میں ہے دل بے تاب نہاں یا آپ دل بےتاب ہیں ہم
لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں، منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایک
اے اہل زمانہ قدر کرو نایاب نہ ہوں کمیاب ہیں ہم
مرغان قفس کو پھولوں نے اے شاد یہ کہلا بھیجا ہے
آجاو! جو تم کو آنا ہو ایسے میں ابھی شاداب ہیں ہم

مجھے ڈرا نہیں سکتی فضا کی تاریکی
مری سرشت میں ہے پاکی و درخشانی

تو اے مسافر شب! خود چراغ بن جا
کر اپنی رات کو داغ جگر سے نورانی
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
_112429067_whatsappimage2020-05-23at6.23.56pm.jpg

یہ شالامار میں اک برگِ زرد کہتا تھا
گیا وہ موسمِ گُل جس کا رازدار ہوں میں
نہ پائمال کریں مجھ کو زائرانِ چمن
انھی کی شاخِ نشیمن کی یادگار ہوں میں
ذرا سے پتّے نے بیتاب کر دیا دل کو
چمن میں آ کے سراپا غمِ بہار ہوں میں
خزاں میں مجھ کو رُلاتی ہے یادِ فصلِ بہار
خوشی ہو عید کی کیونکر کہ سوگوار ہوں میں
اُجاڑ ہوگئے عہدِ کُہن کے میخانے
گزشتہ بادہ پرستوں کی یادگار ہوں میں
پیامِ عیش و مسرّت ہمیں سُناتا ہے
ہلالِ عید ہماری ہنسی اُڑاتا ہے

زخم تازہ ہے اور عید کا دن
منہ اُٹھائے چلا آیا ہے
 
socrates khan

Councller (250+ posts)
? واہ واہ بہت خوب ، ویسے میں شاعری سمجھنے میں نالائق ہوں پر اسکی تو سمجھ آگئی
خیر مبارک آپکو بھی عید مبارک
خوش رہئے

آپ کو پتہ ہے میں بھی اوکھی شاعری پر تکیہ نہیں لگاتا۔۔۔۔ اس کام کے برمحل اور برجستہ استعمال میں زیدی صاحب ہی کمال رکھتے ہیں۔۔۔۔۔لیکن آپ کو دیکھتے ہی بے ساختہ ہاتھوں میں گلاب آ گیا۔۔۔۔ یوں لگا جیسے تاریک چمن میں آفتاب آ گیا۔۔۔۔

مسکان سجے چہرےآباد رہیں۔۔۔۔ زندگی کے لمحے شاد رہیں۔۔۔۔