غریدہ فاروقی کا صدیق جان کو 10 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کا قانونی نوٹس

sadeeq-jan-gharidah-faroqi-qqq.jpg


معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بول نیوز لاہور کے بیوروچیف و سینئر وی لاگر وتجزیہ کار صحافی صدیق جان کو 10 کروڑ 8 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی کے وکیل کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں صدیق جان پر سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صدیق جان نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا ہینڈل سے 24 جولائی کو غریدہ فاروقی پر الزام لگایا تھا کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔ یہ کہ صدیق جان نے واٹس ایپ گروپس کے بھی اسکرین شاٹ شیئر کیے جن میں دیگر صحافیوں سمیت غریدہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس منظم مہم کا حصہ ہیں۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدیق جان نے غریدہ کا نام خراب کرنے کیلئے جان بوجھ کر یہ کیا ہے۔ غریدہ فاروقی جو کہ 2003 سے صحافت سے وابستہ اور نامور خاتون اینکر پرسن ہیں اور نیوز ون پر جی فار غریدہ کے نام سے پروگرام کرتی ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غریدہ فاروقی معاشرے کی ایک باعزت شہری ہیں جن کی صحافتی حلقوں میں بھی اچھی شہرت ہے۔ وہ عزت و احترام کی حامل ہیں ان الزامات سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ کیونکہ ان کا سارا کیریئر بے داغ اور الزامات سے پاک ہے۔

https://twitter.com/x/status/1551854214787338245
نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یا تو اپنے الزامات کو ثابت کریں یا پھر قوم کے سامنے معافی مانگیں ورنہ 10 کروڑ 8 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Siddique Jaan has good friendship with Imran Riaz Khan, and his attorney friend, Mian Ishfaq.
Mian Ishfaq will rip this woman apart in the court.
If this woman thinks that poor Siddique is an easy pray..... she should think again.
Additionally, Siddique is reporting from Supreme Court for years and many senior lawyers are his friends.