غریدہ فاروقی کو نہاری پسند لیکن قربانی پر اعتراض

desan

President (40k+ posts)

ملک بھر میں آج دوسرے روز بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہری سنت ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لیے مختلف جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔ قربانی کیلئے بچوں، بڑوں سب میں جوش وخروش ہے لیکن اس موقع پر غریدہ فاروقی کی طرف سے ایک نامناسب ٹویٹ دیکھنے کو ملا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے غم وغصے کا اظہار کیا اور غریدہ فاروقی کو کھری کھری سنادیں۔

غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اگر ہو سکے تو کسی جانور کی زندگی بچالیں۔اپنی زندگی میں اس واقعہ (سنت ابراہیمی)اور خدان کے پیغام کے پیچھے فلسفہ کو اپنا لیں۔

E60N6eOXIAEqs8F.jpg


غریدہ فاروقی نے مزید لکھا کہ یہ دن گوشت کھانے کیلئے مختص نہیں ہے۔ جانوروں سے محبت کریں، انہیں زندہ رہنے دیں۔

غریدہ فاروقی اپنے پرانے ٹویٹس میں یہ بتاتی رہی ہیں کہ انہیں نہاری بہت پسند ہے لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ نہاری بھی کسی جانور کو ذبح کرنے کے بعد اسکے گوشت سے بنائی جاتی ہے۔ کیا نہاری کوئی سبزی ہے کسی درخت پر اگتی ہے جسے اتار کر نہاری بنالی جاتی ہے؟

2f8d1b6e-d9c5-46e2-8391-bc0c21a17799.jpg


اگر غریدہ فاروقی کو نہاری پسند ہے تو پھر انہیں جانور ذبح کرنے پر اعتراض کیوں ہے؟ کیا غریدہ فاروقی کو قربانی پر اعتراض ہے جو سنت ابراہیمی ہے اور اللہ کا حکم ہے۔

d981219b-bda8-450f-a89a-0f77f186e8da.jpg


یہ بھی سوال اٹھتا ہے کہ غریدہ فاروقی جو مہنگے لیدر پرس اور جیکٹس پہنتی ہیں وہ بھی تو کسی جانور کی کھال سے بنتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں کہ اگر غریدہ فاروقی کو جانوروں کی قربانی پر اعتراض ہے اور وہ جانوروں سے محبت کرتی ہیں تو نہاری مت کھائیں، کے ایف سی ، میکڈونلڈ کے برگر مت کھائیں، باربی کیو مت کھائیں، ان کی کھالوں سے بنے مہنگے پرس مت خریدیں۔ وہ صرف سبزیاں اور دالیں کھاکر گزارا کریں۔
 
Last edited by a moderator:

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
Choti tind ki unofficial rakhail ko khota nihari khilani chahiye after all donkey meat is official favourite dish of Noora league & its Patwaris.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مغرب زدہ طبقے میں عید الضحی کے ایام میں سبزی خور بن جانا فیشن بنتا جا رہا ہے
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
Janwer per zulm kuan kertay ho insaano kay bacho per kero na .... Follow me Ghaleeza Showbaaz...
 

چھومنتر

Minister (2k+ posts)
اب جسے شریفوں کی گول بوٹی کا حرام گوشت پسند ہو اسے بھلا حلال گوشت کیسے پسند آئے گا