غلط بیانی کی گئی ،طلبا پرائیویٹ سے سرکاری اسکولوں میں داخل ہوئے:سلیم صافی

saleem-saafi%20pti.jpg


سینئر صحافی، اینکرپرسن و تجزیہ کار سلیم صافی نے کے پی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے توقع سے زیادہ بہتر کم بیک کی وجہ یہ ہے کہ ان تین سالوں میں اگر کسی نے تحریک انصاف حکومت کی اصل اپوزیشن کی ہے تو وہ مولانا ہیں۔

تحریک انصاف کی اپنے ہوم گراؤنڈ پر اس شکست پر شاہزیب خانزادہ نے سوال کیا کہ اس کی وجہ کیا ہے کیا کارکردگی کی وجہ سے یہ سب ہوا ہے جس پر سلیم صافی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں سے اے این پی بھی پیپلز پارٹی کی طرح اپوزیشن کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں نہ صرف مہنگائی اور بیڈ گورننس وجہ ہے بلکہ بد ترین انتظامی نااہلی بھی اس کی ایک وجہ ہے۔ سلیم صافی نے کہا کہ کے پی میں ایک نہیں بلکہ کئی وزرائے اعلیٰ ہیں، اگر حکومت اپنی کارکردگی پر اس قدر پر اعتماد تھی تو پھر پرویز خٹک کو ہی وزیر اعلیٰ رہنے دیتے مگر ان کو کھڈے لائن لگا دیا گیا۔


ہیلتھ کارڈ اور پشاور بی آر ٹی کے باوجود ہار جانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ میڈیا میں صرف بڑے شہروں کو ترجیح دی جاتی ہے مگر لیکن بد انتظامی اپنی جگہ موجود ہے۔ اگر یہ گیم چینجر منصوبے تھے تو پی ٹی آئی کیوں بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات تو عدالت کے حکم پر کروائے جا رہے ہیں۔ اپنی کارکردگی پر مان تھا تو حکومت کیوں غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانا چاہتی تھی۔

سلیم صافی نے کہا کہ غلط بیانی کی جاتی رہی ہے کہ اتنے طلبا پرائیویٹ اسکولوں سے نکل کر سرکاری اسکولوں میں داخل ہوئے ہیں۔ اس پر میرا آج بھی چیلنج ہے کہ کسی ایک بچے سے متعلق حکومت ثابت کر دے کہ یہ بچہ پرائیویٹ ادارے سے نکل کر سرکاری اسکول میں داخل ہوا ہے۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)

غلط بیانی کی گئی ،طلبا پرائیویٹ سے سرکاری اسکولوں میں داخل ہوئے​

In ke har bat he glat ha
in ke bedahes sameet
------------------
Noser baz loge

kabi play boy kabi Madena madena
 

aqibarain

Minister (2k+ posts)

غلط بیانی کی گئی ،طلبا پرائیویٹ سے سرکاری اسکولوں میں داخل ہوئے​

In ke har bat he glat ha
in ke bedahes sameet
------------------
Noser baz loge

kabi play boy kabi Madena madena

good on you.... trusting saleeeem lifafi ? ?