غیر قانونی وزیراعلی پنجاب وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے کررہا ہے: عارف حمید

hameed-bhati-khan-hamza.jpg


سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے ہورہے ہیں اور بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق جی این این کے پروگرام خبر ہے میں اپنا تجزیہ دیتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پوری پنجاب حکومت غیر آئینی ہے، خود وزیر اعلی غیر آئینی ہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ بھگوڑوں اور لوٹوں کےووٹ شمار نہیں ہوسکتے۔

انہوں نےمزید کہا کہ پورے پنجاب کے ڈی سی اوز، ڈی پی اوز ،سیکریٹریز اور کمشنرز تبدیل کردیئے گئے ہیں ، ایسے ایسے لگڑ بگڑ لگادیئے ہیں کہ آپ سر پکڑ لیں، جو پرانے مخبر تھے وہ بچ گئے ہیں، یہ پاکستان ہے یا کوئی جنگل ہے؟ میرے خیال میں جنگل میں بھی ایسے نہیں ہوتا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1527297047023349760
سینئر تجزیہ کار نے انکشاف کیا کہ کس کس کے گھر میں کھربوں روپے کے میگااسکینڈلز کی سرکاری فائلیں پہنچی ہوئی ہیں، یہ حکومت کرنے آئے ہیں یا نوٹ بنانے آئے ہیں؟ایک اہم میٹنگ میں کسی نے انگلی دکھائی تھی مگرسامنے والا زیادہ طاقتور تھا جس کی وجہ سے انگلی نیچے کرنی پڑگئی، آج کل مجھ سمیت بہت سے صحافی زیر عتاب آئے ہوئے ہیں تو میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ "اپنا اپنا سر بچالو۔۔ ناریل ہے بندر کے ہاتھ میں"، آنے والے دنوں میں کچھ لوگوں کو گنجا کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، یقینا یہ لوگ اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہوں گےکیونکہ اپوزیشن میں کون سا فرشتے بیٹھے ہیں ۔

عارف حمید بھٹی نے پنجابی زبان میں کہا کہ اپوزیشن کی اب اگر میں باتیں کھولوں گا تو کام خراب ہوجائے گا کیونکہ آج کل اپوزیشن والوں کی تھوڑی سے سیٹی مل گئی ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
After 1 first April..all Posting..Transfers by Federal Gov and Panjab illegal Gov must be reverse and note down the officers who posted.replaced. These officers corrupt and Nooras favorite.