فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے، شیخ رشید

france1121.jpg

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں اپنا وفد بھیجنے سے پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔ یہ مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لیے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں۔ اس پر ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کر دی ہے۔ غریب کو آٹا نہیں مل رہا یہ امریکا کے 7 اسٹارہوٹلوں میں سیر سپاٹے کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1572817676095094784
تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔ مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لیے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی۔ بندگلی میں جانا ہے یا الیکشن کرانا ہے،فیصلہ جلد ہوجائےگا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ مزید 2 کروڑ لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔ پیٹرول پر 2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جا رہا ہے۔ پہلے خزانے پر ڈاکا مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکا مار رہے ہیں۔
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)
in Pagal siasatdaano ko kon bataye dunia say bana ker rakhni hey begarna nahi Pakistan tu wasey he dewalia mulak hey economy dead hey hamen yeh sab kerna kisi b tor per sahi nahi. France Europee union ka aik ahm mulak hey while Israil k sath jab baqi muslim mulak talaqat bana rahey hain tu Pakistan ko apna mofad dekhna chaheay.