فرانس میں زیر تعمیر یورپ کی سب سے بڑی مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی

6mosq.jpg

فرانس میں زیر تعمیر یورپ کی سب سے بڑی مسجد ’’آئپ سلطان مسجد‘‘ کو شہید کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی جانب سے فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد ’’آئپ سلطان مسجد‘‘ تعمیر کی جارہی ہے، مسجد کی انتظامیہ کو اعلان جنگ کے عنوان سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ خط میں زیر تعمیر مسجد پر بم حملوں کی دھمکی جبکہ مسجد کو تعمیر کروانے والی اسلامی تنظیم کی چیئرپرسن کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی بھے خط میں کہا گیا ہے کہ 'اچھی طرح سے تیاری کرو، بدلہ شروع ہوتا ہے۔ ہم مساجد کے خلاف ہیں اور انھیں بڑے حملوں سے نشانہ بنائیں گے۔

گمنام خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فرانس میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں، ملک میں رہائش پزیر مسلمانوں کو اپنے مذہب یا فرانس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے اکثریت اسلام کا انتخاب کرے گی، پھر آپ لوگ فرانس میں کیوں رہ رہے ہیں۔

مشرقی فرانس میں CIMG کی چیئرپرسن ایوپ ساہین نے کو بتایا کہ انہیں پہلے بھی اس قسم کی دھمکیاں ملی ہیں اور یورپ میں مسلمانوں اور مساجد کے خلاف دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ساہین نے مزید کہا کہ انہوں نے پولیس اور متعلقہ حکام کو اس خط کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ مشرقی فرانس میں واقع یہ سلطان مسجد قریبی جرمن اور سوئس شہروں میں رہنے والے ہزاروں مسلمانوں کو آنے اور عبادت کرنے کی اجازت دے گی اور توقع ہے کہ یہ سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی، مسجد کے اندرونی حصے کی گنجائش ڈھائی ہزار افراد کی ہے جبکہ بیرونی حصے میں مزید ڈھائی ہزار نمازی عبادت کرسکتے ہیں اس کے علاوہ مسجد کے احاطے میں میوزیم، لائبریری اور ریسٹورینٹ بھی ہوں گے۔
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
یہ فرانس والے چول لوگ مسلم ملکو میں کیا کرنے جاتے ہیں. ان لوگو نے آدھا افریقہ اپنی کالونی بنا رکھا ہے