فرانس نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکال دیا

10%D9%81%D8%B1%D9%86%D8%A7%DA%86%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D8%B1%DB%8C%D8%B7%D8%A7%D9%84.jpg

کورونا وائرس کے کیسز پر کامیابی سے قابو پانے کے بعد پاکستان فرانس کی کورونا ریڈ لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے کورونا ریڈ لسٹ سے پاکستان کو نکالنے کے بعد مسافروں کیلئے قرنطینہ کی لازمی شرط کو بھی ختم کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے نئے اومیکرون ویرئنٹ کے کیسز پر کامیابی سے قابو پانے کیلئے پاکستان حکومت کی کاوشیں رنگ لے آئیں، فرانس نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکال کر اورنج لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1492109914801676294
فرانس کی جانب سے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق سفارتی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ ایک پوائنٹ بہتری کے بعد پاکستان کو اس فہرست سے نکالا گیا ہے، اس فیصلے سے فرانس کاسفر کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

فرانس سفر کرنے کے خواہش مند افراد کو 48 گھنٹے قبل کی کورونا منفی رپورٹ دکھانا ہوگی ، جبکہ 9 ماہ پہلے کورونا ویکسین لگوانے والے مسافروں کو بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی، فرانس نے پاکستانی مسافروں کو فرانس میں لازمی قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی ہے۔

دیگر شرائط میں پاکستان مسافروں کیلئے کورونا ویکسین کی سند یا کارڈ دکھانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، مسافروں کو یورپی یونین یا اقوام متحدہ کی منظور کردہ ویکسین یا بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی۔

واضح رہے کہ فرانس نے گزشتہ سال کے وسط میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کو کورونا ریڈ لسٹ میں شامل کرکے سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔