فرح خان نے پاکستان واپسی سے متعلق اہم اعلان کردیا

7farhagogwapsi.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان اور ان کے شوہر نے دبئی سے وطن واپس آنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے اپنے خلاف کرپشن کیسز کا سامنا کرنے کیلئے دبئی سے واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی اپنے شوہر کے ہمراہ 10 مئی کو وطن واپس لوٹیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فرح گوگی نے نیب کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے دبئی میں اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔


اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے فرح گوگی کے وکیل کہنا تھا کہ فرح شہزادی کے شوہر اپنی شادی سے قبل چیئرمین ضلع کونسل تھے، نیب کسی بھی پرائیویٹ شہری کے خلاف انکوائری نہیں کرسکتا، فرح گوگی کو ئی پبلک آفس ہولڈ نہیں کرتیں۔

فرح گوگی کے وکیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کے خلاف غلط نام کو استعمال کرنے پر قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔

معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے نیب لاہور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فرح خان کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق ہے ، نیب کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اس کے اہلخانہ کے خلاف انکوائری کرنے کا اختیار رکھتا ہے، فرح خان کے شوہر 1997 سے 1999 تک گوجرانوالہ کے ضلع کونسل کے چیئرمین تھے،لہذا ان کے اور ان کے اہلخانہ کے خلاف تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Abhay yaar meray L se farah khan. Who gives a shit man. Kuch hai to saali ko ander karon awein fazool buk buk na karo.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
نیب نے زرا جلدی نہیں تحقیقات شروع کر دیں؟ بہرحال یہ ایک نوری فیملی کا قصہ ہے اور اسے نیب نے ویسے ہی کی. بنانا اور چلانا ہے جیسے دوسرے سیاسی کیس۔کسی ایک کو بھی انجام تک نہ،ں پہنچایا ۔