فرح خان کا خانزادہ ،عمر فاروق ظہور کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ

farhii.jpg


فرح خان کا شاہزیب خانزادہ اور عمر فاروق ظہور پر فوجداری مقدمات قائم کروانے کا فیصلہ ۔۔جھوٹے الزامات پر جیو نیوز کے اینکرپرسن شاہزیب خانزادہ اور عمر فاروق ظہور کے خلاف 5 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس جلد بھجوا دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فرح گوگی کے نام سے مشہور فرحت شہزادی نے سابق وزیراعظم وچیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ سے لی گئی گھڑی خریدنے کے دعوے دار دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور اور سینئر صحافی وتجزیہ نگار اور نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے اینکرپرسن شاہزیب خانزادہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

فرحت شہزادی کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو وکیل مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور فرحت شہزادی پر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر جیو نیوز کے اینکرپرسن شاہزیب خانزادہ اور عمر فاروق ظہور کے خلاف 5 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس جلد بھجوا دیا جائے گا۔

نامور قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہزیب خانزادہ اور عمر فاروق ظہور پر جھوٹے الزامات لگانے کیخلاف فوجداری مقدمات قائم کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بے بنیاد پراپیگنڈے پر نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے خلاف پیمرا اور ملک سے باہر کارروائی کی جائے گی ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں جلد ہی ان پر مقدمات کیلئے درخواست دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2019ء میں فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی دبئی گئی ہی نہیں تو عمر فاروق سے ملاقاتیں کہاں ہوئیں؟

یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر سینئر صحافی واینکرپرسن شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں دعویٰ کرتے ہوئے عمر فاروق ظہور نے کہا تھا کہعمران خان کو بطور وزیراعظم ملی قیمتی گھڑی جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے انہیں تحفے میں دی تھی ، دبئی میں فرح گوگی سے 2019ء میں خریدی تھی اور اپنے دعوے میں یہ بھی کہا تھا کہ اس قیمتی گھڑی کے لیے انہوں نے فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کو 3 سو 30 ملین روپے نقد ادا کیے تھے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Heard Imran Riaz Khan in his program/channel saying that our friend Advocate Azhar Siddique aka kala poond will file this petition in LHC on Monday or by Tuesday.