فرح خان کے خلاف انکوائری سے عمران خان کا کوئی تعلق نہیں، نیب کی وضاحت

4nanbailamiawazahafrahanhan.jpg

قومی احتساب بیورو کی جانب سے ملک میں سیاسی حکومت کی تبدیلی کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کو نیا ہدف بنانے سے متعلق خبر کی سختی سے تردید جاری کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق روزنامہ جنگ میں صحافی انصار عباسی کی ایک رپورٹ 29اپریل کو شائع ہوئی جس کا عنوان تھا"نیب کی نئی چالبازی، بروقت قلابازی کھا کر عمران خان کو نیا ہدف بنالیا"، یہ خبر من گھڑت، لغو، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہونے کے ساتھ ساتھ ادارے کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش ہے۔

نیب کے مطابق فرح خان نامی خاتون کے خلاف انکوائری نیب کا قانونی دائرہ کار ہے تاہم اس انکوائری سے عمران خان کا براہ راست کوئی تعلق نظر نہیں آتاتو انہیں نیا ہدف بنائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،فرح خان کے خلاف انکوائری کی منظوری آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دی گئی۔

Whats-App-Image-2022-05-01-at-4-35-02-PM.jpg


اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس خبر کی تردید کرتے ہوئے نیب نے صحافی و خبررساں ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے، نیب انسداد بدعنوانی کا ایک اعلی ادارہ ہے جو ہمیشہ قانون و آئین کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے، نیب کی کارکردگی کو قومی و بین الاقومی ادارے بھی سراہتے ہیں۔

نیب کا کہنا تھا کہ خبررساں ادارے نیب کے حوالے سے کوئی بھی خبر شائع کرنے سے قبل ترجمان نیب کا موقف ضرور لیں ، یہ ذمہ دارانہ صحافت اور آئین و قانون کا تقاضہ بھی ہے۔
 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
Jail mein dal aur loota hua paisa paisa wasool kar, Shoebaz aur Nawaz kay khilaf jo saboot miley us tareh kay is ki khilaf lao aur agar niazi say connection nikley to us par bhi lanaat...
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اب مٹھو کباڑئے اور سابقہ کار چور فراڈئے کے خلاف انکوائری کب ہوگی اسکی منی ٹریل سے پتہ چلے گا اس فراڈئے کار چور کا کس کس پردہ نشین مرتد سے لین دین اور حرام خوری فراڈ کا رشتہ ہے کس کس کس لعنتی بے غیرت فراڈئے نے اس کو کروڑوں اربوں کی ڈیلیں دلائیں اور کس کس لعنتی بے غیرت ملک دشمن کا یہ فرنٹ مین ہے
سارا کچا چٹھا کھلنا شروع ہوگا انشااللہ اب
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
یہ اچھی بات ہے کہ فرح خان کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ اگر جرم کیا ہے تو سزا ملے ورنہ باعزّ ت بری ہو جائے۔
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
Before NAB go after Farah Khan, what has it done to mega corruption cases?

Damn it use your resources wisely and deliver or go home.