فضل الرحمان کو یقین دہانی،اگلی حکومت میں آپ بھی شامل ہوں گے:عارف حمید بھٹی

fazal-ulrehman-and-bhati.jpg


تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو گیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انہیں یقین دہانی کرا دی گئی ہو کہ خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت ان کے ساتھ مل کر بنائی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1478020910737149953
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جو شخص میئر کے الیکشن کیلئے سب کچھ کر رہا ہو اس کے کہنے پر استعفے کوئی کیوں دے گا، پیپلزپارٹی کے پاس ایک صوبے کی حکومت ہے ن لیگ کے پاس گو کہ حکومت نہیں ہے مگر پھر بھی ان کی قومی اسمبلی میں سیٹیں موجود ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے ایک سینئر رہنما نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے تو استعفے دینے چاہییں اب 23 مارچ کے لانگ مارچ سے قبل آپ اپنے میئرز سے کہیں کہ وہ استعفے دے دیں تو اس بات پر مولانا ناراض ہو گئے اور بھڑک کر کہنے لگے کہ آپ کا کیا مطلب ہے میں آپ کے کہنے پر استعفے دے دوں؟

https://twitter.com/x/status/1478020525125517312
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مولانا کے اپنے ہاتھ میں تو پہلے کچھ تھا نہیں وہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی بھی کُٹیا ڈبونے چلے تھے، بھلا سوچیں جو شخص میئر کی سطح کے الیکشن کیلئے لڑرہا ہو وہ بھلا وزارت اعلیٰ اور وزارت عظمیٰ کیلئے کیسے لڑے گا، اس طرح تو بطور سربراہ پی ڈی ایم وہ پی پی اور پی ایم ایل این کا نقصان کرنے جا رہے تھے۔


پروگرام کے دوران جب عارف حمید بھٹی نے سافٹ ویئر اپڈیٹ کی بات کی تو طنزیہ طور پر پینل پر موجود طاہر ملک نے کہا کہ یہ سافٹ ویئر کون بناتا ہے کہاں سے اپڈیٹ ہوتا ہے تو سعید قاضی نے بات کو سنبھالتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کےلوگ بناتے ہیں اور وہی اپڈیٹ بھی کرتے ہوں گے۔