فلور کراسنگ ختم ہونی چایئے، عمران خان کیساتھ ہیں: حسین الہیٰ

husain-elahi-imran-khan.jpg


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے مسلم لیگ ق کے نامزد امیدوار حسین الہیٰ نے امپورٹڈ حکومت اپوزیشن بھی امپورٹڈ لانا چاہتی ہے، منحرف ارکان میں سے اپوزیشن لیڈر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کا راستہ روکیں گے ہماری پارٹی میں بھی کچھ لوگوں نے وفاداریاں بدلیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امپورٹڈ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، فلور کراسنگ کی روایت ختم ہونی چاہئے، عدالت کو دیکھنا چاہئے کہ منحرف اراکین کو مینڈیٹ پی ٹی آئی کا ملا، ہماری جماعت سے سالک حسین اور بشیر چیمہ وزیر بنے ہیں، دونوں رہنما استعفے دیتے اور دوبارہ الیکشن لڑتے،ن لیگ یا جس پلیٹ فارم سے لڑنا چاہتے وہاں سے لڑتے۔


حسین الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، منحرف ارکان کا مقابلہ کرینگے،امپورٹڈ حکومت اور امپورٹڈ اپوزیشن کا بھی مقابلہ کرینگے،ڈمی حکومت کو بے نقاب کرینگے،عوام کو نظر آئے گا کہ حکومت اور عوام دونوں ڈمی ہیں،پی ٹی آئی جلد انتخابات چاہتی ہے،اس لئے استعفوں کا فیصلہ درست ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسین الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور عوام کو امپورٹڈ حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،امپورٹڈ حکومت ڈمی اپوزیشن لیڈر منتخب کروا کر من مانی کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر حکومت کا قبضہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

حسین الہیٰ کا کہنا تھا کہ مفاد پرست ٹولے کا ون مین شو کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے، ق لیگ عوام کی ترجمان اور آئین و قانون کی پاسدار جماعت ہے،جلد پارٹی اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے فیصلے کئے جائیں گے،آپس کے معاملات بیٹھ کر حل کرلیں گے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اس چول کو کہو کہ یہ ڈرامے بند کرو اور اپنے بھاگے ہوئے دو لوگوں کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجو تو یہ حکومت دو دن بھی نہیں نکال سکتی ۔۔ انہی کے 2 ووٹوں پہ یہ حکومت کھڑی ہے۔
 

cisco

MPA (400+ posts)
this guy elected from my Pind
we voted him because of IK seat Adjustment otherwise had no plan to vote them