فوادچوہدری کا حکومتی جماعتوں کو 'لوٹے' کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مطالبہ

fawd1i1i1.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کیلئے مشترکہ طور پر 'لوٹے' کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پنجاب کے 20 اضلاع میں ضمنی انتخاب مشترکہ طور پر لڑنے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نےچیف الیکشن کمشنرآف پاکستان کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ مل کر ضمنی الیکشن لڑنے والی تمام جماعتوں کو مشترکہ طور پر لوٹے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔

خط میں فواد چوہدری نے موقف اپنایا کہ 2018 میں ایک دوسرےکےخلاف الیکشن لڑنے والی جماعتیں اس وقت انتخابی اتحاد کی طرف بڑھ رہی ہیں،یہ اتحاد وزیراعظم عمران خان کے خلاف 8 مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک سے شروع ہوا، اس وقت ملک بیرونی سازش کے نتیجے میں سنگین آئینی و معاشی بحران سے گزررہا ہے۔
faw11.jpg

faw222.jpg


انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں بدترین ہارس ٹریڈنگ کی گئی، مرکز سے ہونے والی ضمیر فروشی اور ہارس ٹریڈنگ کی ابتداء پنجاب میں 20 اراکین کی جانب سے دولت و سازش کے بدلے میں ضمیر فروشی پر ختم ہوئی، جنہیں اس جرم کی پاداش میں نااہل کیا گیا ضمنی انتخاب میں سب جماعتوں نے مل کر انہی لوٹوں کو دوبارہ میدان میں اتارا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف بطور حزب اختلاف کثیر جماعتی اتحاد کا مقابلہ کررہی ہے لہذا ان تمام جماعتوں کو ایک اکائی تصور کرتے ہوئے انفرادی انتخابی نشان کے بجائے ایک مشترکہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے، ہماری رائے میں وہ نشان'لوٹا' انتہائی موزوں رہے گا، اس سے عوام کو دوران انتخاب فیصلہ کرنے میں بھی آسانی رہے گی اور ٹرن آؤٹ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Agreed.
Looto ki seato par election ho raha ha tu intakhabi nishan bhi loota hi hona chahay..
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye sab kuch karain gein..Pakistan ki tareekh ka sab se bara rigged election ho ga.dama dam mast ho ga.PTI ko har cheez ki video ban ni ho gi..PTI ka muqabla 16 parties.. Judiciary..Military Establishment.. Civil establishment.
EC..ROs..Punjab Police se ho ga..
Bohat himmat chahay is k lia..