فواد چودھری کے بعد اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

ecp-sawati.jpg


الیکشن کمیشن پر الزامات کے حوالے سے وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی کے خلاف تین رکنی الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی، کمیشن نے وفاقی وزیر کے وکیل سے سوال کیا کہ اعظم سواتی کہاں ہیں؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے حاضری سے استثنی کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج یہاں نہیں ہیں اس لئے میں پیش ہوا ہوں۔

ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ کیا اعظم سواتی الیکشن کمیشن کو نظر انداز کررہے ہیں؟ گزشتہ سماعت پر وہ سینیٹ میں تھے یہاں نہیں آئے۔ جس پر وکیل نے کہا کہ اعظم سواتی دو بار الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، اب انہوں نے اپنا معافی نامہ بھی پیش کیا ہے۔

اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن کے سامنے پڑھ کرسنایا۔ جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیشہ الیکشن کمیشن کو طاقتور بنانے کی کوشش کی، میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، کبھی الیکشن کمیشن کو اسکینڈ لائز کرنے کی کوشش نہیں کی، ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کیا ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے کہا کہ اعظم سواتی کو پیش ہوکر معافی مانگنی پڑے گی، الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے، تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا آنا چاہیے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ اگر اعظم سواتی پیش نہ ہوئے تو فردجرم عائد کر دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چودھری بھی الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر غیر مشروط معافی مانگ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں کاغذی کارروائی میں نہیں پڑنا چاہتا، میں تو کابینہ اور حکومت کا ماؤتھ پیس ہوں، بہت سے بیان میرے نہیں ہوتے، استدعا ہے کہ نوٹس واپس لیا جائے، میری معذرت قبول کریں۔
 

JunaidMarwat

MPA (400+ posts)
Pehle Pakistan mai fraud ker ke USA bhag jao phir USA mai fraud ker ke Pakistan akar kabeena mai shamil hojao. Azam Swati jaisay banday ko 420 mai jail mai hona chaye likin yeh PTI mai federal minister hai.