جیو نیوز نے سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کے بے بنیاد الزامات لگانے پر ہرجانے کا نوٹس دینےکا فیصلہ کرلیا ہے،ترجمان جیو نیوز نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی وجہ سے پاکستان میڈیا فریڈم انڈیکس کئی درجے نیچے گرا۔
ترجمان نے کہا کہ فواد چوہدری کے دور میں ایک قانون پیکا متعارف کروایا گیا جس میں ایک واٹس ایپ فارورڈ کرنے پر چھ ماہ تک بغیر وارنٹ اور ضمانت کے ملزم کو قید کی سختی برداشت کرنا تھی،جیو سمیت کئی میڈیا اداروں کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات پر جیو نے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فواد چوہدری نے 19 جون کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ صحافتی تنظیموں کو ان 14 صحافیوں کے خلاف تحقیقات کرنی چاہیے جو حکومت کو مشاورت دے رہے ہیں ان میں جیو ٹی وی کے مین اسٹریم اینکرز شامل ہیں۔
اس سے قبل فواد چوہدری نے جیو نیوز پر الزام لگایا تھا کہ فل کورٹ کے متعلق جیو نیوز نے بد دیاتنی کی ہے اُن کا موقف درست پیش نہیں کیا،اپنے اس بیان کو درست ثابت کرنے کے لیے فواد چوہدری نے ایک تصویر بھی شئیر کی ہے، جبکہ جیو نیوز نے ان کا پورا موقف سنایا تھا۔