فوج اور جوڈیشری کیخلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے،فواد چوہدری

1fawadmaled.jpg

پبلک نیوز کے پروگرام میزبان ملیحہ ہاشمی نے ملکی موجودہ صورتحال سے متعلق وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری سے گفتگو کی، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ انٹیلی جنس بیورو نے صحافیوں کے غیرملکی دوروں کو اسپانسر کیا ہے، یہ لالچ یہ کام ہمیں اب بھی نظر آتا ہے، کہ کس طرح صحافی ہر چیزکو اچھالتے ہیں پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں،ثاقب نثار صاحب کی جعلی آڈیو ڈیپ بنائی گئی،احمد نورانی کی سابقہ اہلیہ کے ذاتی نوعیت کےجھگڑے کو کچھ صحافی ناحق ریاستی اداروں کے سر تھوپتے رہے،دو خواتین سمیت تین اینکر نے ٹوئٹس کئے کہ ٹیپ کی وجہ سے یہ سب ہوا،احمد نورانی نےخود یہ فراڈ بےنقاب کر دیا کہ میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1464313032402743300
فواد چوہدری نے کہا کہ اس طرح کے فراڈ سے فوج اور جوڈیشری کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، تاکہ ان پر دباؤ بڑھایا جائے،اس وقت نواز شریف کیخلاف مقدمات کا آخری مرحلہ چل رہا ہے اسلئے عدالتوں پر جعلی خبروں سے دباؤ بڑھایا جارہاہے،لیکن ہمارے پاس ایسا کوئی قانون نے کہ ان صحافیوں کیخلاف ایکشن لیا جاسکے۔

https://twitter.com/x/status/1464490450828599298