فٹبال کے عظیم کھلاڑی میراڈونا وفات پا گئے

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)


فٹبال کے عظیم کھلاڑی میراڈونا وفات پا گئے


فٹبال کے مشہور کھلاڑی ڈی ایگو میراڈونا آج وفات پا گئے ہیں۔ ان کی عمر 60 سال تھی۔
ارجنٹائن کے سابق اٹیکنگ مڈفیلڈر اور مینیجر کو ان کے گھر پر دل کا دورہ پڑا تھا۔
نومبر میں ان کے دماغ کی ایک شریان کی ایک کامیاب سرجری ہوئی تھی اور شراب کی لت کی وجہ سے بھی ان کا علاج ہوا تھا۔
فٹبال کی تاریخ کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک میراڈونا ارجنٹائن کی اس ٹیم کے کپتان تھے جس نے 1986 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس ورلڈ کپ میں ان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی تھی۔
انھوں نے اپنے فٹبال کے کیریئر کے دوران بارسیلونا اور نیپولی کے لیے کھیلا تھا اور اطالوی سائیڈ کے ساتھ دو سیریز اے ٹائٹل بھی جیتے تھے۔

فٹبال کی تاریخ کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک میراڈونا ارجنٹائن کی اس ٹیم کے کپتان تھے جس نے 1986 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس ورلڈ کپ میں ان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی تھی اور انھیں انگلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنلز میں ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول کی وجہ سے بہت شہرت ملی۔
ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں میراڈونا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے: ’آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔‘
ارجٹائن کے صدر نے ملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے: ’آپ ہمیں دنیا کی چوٹی پر لے گئے تھے۔ آپ نے ہمیں بہت خوش کیا تھا۔ آپ ان میں سب سے عظیم تھے۔‘
’دنیا میں رہنے کے لیے شکریہ ڈی ایگو۔ ہم تمام زندگی آپ کو مس کرتے رہیں گے۔‘
انھوں نے اپنے فٹبال کے کیریئر کے دوران بارسیلونا اور نیپولی کے لیے کھیلا تھا اور اطالوی سائیڈ کے ساتھ دو سیریز اے ٹائٹل بھی جیتے تھے۔
انھوں نے چار ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی نمائندگی کرتے ہوئے 91 میچوں میں 34 گول کیے۔
میراڈونا نے 1990 میں اٹلی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، جہاں وہ فائنل میں جرمنی سے ہار گئے تھے۔ اس کے بعد 1994 میں امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی وہ بطور کپتان گئے لیکن ایفیرڈین کے ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد انھیں مل واپس بھیج دیا گیا۔
اپنے کیریئر کے دوسرے دور میں میراڈونا کوکین کی لت سے لڑتے رہے اور 1991 میں ایک ڈرگ ٹیسٹ کے مثبت آنے کے بعد ان پر 15 ماہ کی پابندی لگا دی گئی۔
انھوں نے 1997 میں اپنی 37 ویں سالگرہ پر پروفیشنل فٹبال کو خیرباد کہا۔ اس وقت وہ ارجنٹائن کی ٹیم بوکا جونیئر کے ساتھ تھے۔
سنہ 2008 کو میراڈونا کو ارجنٹائن کی قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا لیکن 2010 میں جرمنی کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز میں شکست کے بعد انھوں نے یہ عہدہ بھی چھوڑ دیا۔

 
Last edited by a moderator:

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
RIP
------------------------------------------------


---------------------------------------------
 

Amir Khan 87

Councller (250+ posts)
As a football and Maradona fan it,s very sad, but it was a matter of time because of his lifestyle as drugaddict and overweight.
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
Simply the greatest footballer ever.

1986 is widely considered as Maradona's world cup; he won it with a very average Argentine team. He then won 2 Italian league titles with no-hopers from Napoli; people there still revere him as their own.