فٹ پاتھ پر بیٹھ کر مداحوں کے ساتھ گانا،عاطف اسلم کی وائرل ویڈیو کے چرچے

7%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D9%81%D8%B7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%84%D8%B7%DB%8C%D8%B9.jpg

پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عاطف اسلم کی لاہور کے ایک فٹ پاتھ پر مداحوں کی فرمائش پر گانا کانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں مشہور گلوکار عاطف اسلم کو سڑک کنارے فٹ پاتھ پر چند مداحوں کے درمیان ہاتھ میں گٹار پکڑے گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی۔

ویڈیو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ یونیورسٹی کے فٹ پاتھ پر عاطف اسلم کو اپنے چند دوستوں کے ہمراہ بیٹھے ہوئے دیکھا۔

https://twitter.com/x/status/1487057971859312640
عاطف اسلم کو دیکھ کر ٹویٹر صارف کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے عاطف سے اپنے دوست کی سالگرہ کے موقع پر ایک گیت کی فرمائش کردی جو عاطف اسلم نے پوری بھی کردی اور فٹ پاتھ پر گٹار بجاتے گانا گنگنا کر مداح کو اس کی سالگرہ کا تحفہ دیا۔

عاطف کی جانب سے فٹ پاتھ پر پرفارمنس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک کنسرٹ کی شکل اختیار کرلی جس میں راہ چلتے دیگر لوگ بھی شامل ہوگئے اور سب نے مل کر اس لمحے کو خوب انجوائے کیا۔

https://twitter.com/x/status/1487340381142462468
ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے عاطف اسلم کے اس عوامی انداز کو خوب سراہا گیا، صارفین کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم ایک لیجنڈ گلوکار ہی نہیں بلکہ ایک بہترین دل رکھنے والے انسان بھی ہیں۔