فیس بک پر ان فرینڈ سے آگاہ کرنے والی ایپ

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
[h=1]فیس بک پر ان فرینڈ سے آگاہ کرنے والی ایپ
[/h] ویب ڈیسک ہفتہ 24 اکتوبر 2015

374413-delete-1436523834-706-640x480.jpg

ڈاؤن لوڈ ہوتے ہی ایپ آپ کے دوستوں کی ایک فہرست بنالیتی ہے اور لاگ ان ہونے پر اس کا ہر روز موازنہ کرتی رہتی ہے۔ فوٹو:فائل




سان فرانسسكو: فیس بک استعمال کرتے ہوئے کبھی کبھی آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے دوستوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے جس کا مطلب ہے کہ کچھ لوگوں نے آپ کو اپنی دوستوں کی فہرست سے نکال دیا یعینی آپ کو (ان فرینڈ) کرتے ہوئے آپ سے انٹرنیٹ پر ناطہ توڑلیا ہے۔


لیکن اب اس کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کے لیے ایک ایپ حاضرِخدمت ہے۔ مجھے کس نے ڈیلیٹ کیا (who deleted me) ایپ کروم، اوپرا، فائر فوکس براؤزر اور اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے مفت میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

میڈیا ڈیوڈس کمپنی کے ماہرین نے یہ ایپ تیار کی ہے جو بہت سادہ اصول پر کام کرتی ہے۔ ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد یہ خودکار انداز میں آپ کے دوستوں کی تفصیل اور تعداد کی فہرست بنالیتی ہے اور جب جب آپ فیس بک سے لاگ ان ہوتے ہیں تو وہ اس فہرست کا موازنہ کرکے بتاتی ہے کہ فیس بک فرینڈز کی تعداد اتنی ہی ہے یا کم ہوگئی ہے اور اسی طرح الگ ہوجانے والے ڈیجیٹل شناسا کی تصویر، تفصیلات اور آخری رابطے سے آگاہ کرتی ہے جس کے ذریعے آپ فیس بک پر چھوڑجانے والے دوستوں سے آگاہ ہوسکتے ہیں۔




Source
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ہم سے اپنے ذاتی دوست نہیں سنھبل رہے اور ان لوگوں کو انٹرنیٹی دُنیا کے دوستوں کی پڑی ہے۔ ہم تو اگر روزانہ 10 جاتے ہیں تو 20 نئے آجاتے ہیں۔ ہاں گوروں کو بہت تکلیف ہوگی وہ اپنی پڑوسی تک کو نہیں جانتے اسلیے انٹرنیٹ پہ کاغذی دوستیاں کرتے رہتےہیں۔ جنکا سوائے وقت ضائع کرنے کا کوئی اور فائدہ تو مجھے آج تک نظر نہیں آیا۔