فیصل آباد: ایک سال میں ایک کھرب سے زائد کی سرمایہ کاری کا ریکارڈ

faisab111.jpg


پاکستان کے صنعتی شہروں میں سے ایک فیصل آباد میں ایک سال کے دوران ایک کھرب سے زائد کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

خبررساں ادارے سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک)میں سال 2021 کے دوران 1 کھرب 14 ارب روپے کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں فیڈمک میں مقامی سرمایہ کاری کا حجم 44ارب روپے تھا جو 2021 میں بڑھ کر 52ارب 33 کروڑ تک پہنچ گیا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی سال 2020 کی 60کروڑ50 لاکھ روپے کے مقابلے میں اس سال 61ارب77 کروڑ کی سرمایہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

فیڈمک میں سال 2021 میں روزگار کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ سال 2020 میں جہاں صرف 2ہزار لوگوں کو روزگار میسر آیا تھا اس سال میں 30ہزار افراد کو نوکریاں ملی ہیں۔

فیصل آباد میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں پڑوسی ملک چین بازی لے گیا ہے جس نے ایم 3 انڈسٹریل سٹی میں 21،علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 5 یونٹ لگائے ہیں جبکہ دیگر ممالک نے فیڈمک میں مجموعی طور پر 14 یونٹس لگائے ہیں۔

اس کےساتھ ساتھ ایم 3 انڈسٹریل سٹی میں لگائے گئے85 یونٹس ، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 1 یونٹ نے پروڈکشن شروع کردی ہے ،جبکہ ایم 3 انڈسٹریل سٹی میں مزید 106 یونٹس اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 25 سے زائد یونٹس تعمیراتی مراحل میں ہیں۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

سماء ٹی وی کی رپورٹ
Laughing Out Loud Lol GIF by GIPHY Studios Originals

1 crore nokeryan pure hu gahin
ہاہاہا...ایک کروڑ نوکریاں تو کب کی پوری ہو گیئں ؟ بلکہ تو دو چار اوپر بھی ہو گیئں
لیکن تیرا نمبر تو چپڑاسیوں میں بھی نہ آیا…..تو تو وہ لینڈ مارک ہے جسپر محلے کے کتے
رک کر ایک ٹانگ اٹھا کر سلامی دیتے ہیں.،،،