فیصل آباد واقعے کی متاثرہ خواتین سامنے آگئیں،الزامات غلط قراردیدئیے

faisalbad-111.jpg


نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں دکانداروں کے ہاتھوں مبینہ طور پر بے لباس کیے جانے اور تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین نے چینل سے خصوصی گفتگو میں حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

مدعی مقدمہ آسیہ بی بی نے کہا کہ انہوں نے کپڑے خود نہیں اُتارے، ملزمان (دکانداروں) نے انہیں بے لباس کیا، دکان میں ہمارے کپڑے پھاڑے اور باہر نکال دیا۔ جو لوگ پکڑے گئے ہیں ہم انہیں پہچانتے ہیں، انہیں عدالت میں بھی شناخت کریں گے۔

ایک اور متاثرہ خاتون ناصرہ نے کہا کہ یہ ہمیں برہنہ حالت میں 2 گھنٹے تک سڑک پر مارتے رہے۔ ہم دو گھنٹے چنگل میں پھنسے رہے، کوئی بچانے نہیں آیا، سب تماشا دیکھتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے۔


دوسری جانب آر پی او فیصل آباد عمران محمود کا کہنا ہے کہ تفتیش میں واضح ہوگا کہ خواتین کے کپڑے کیسے پھٹے، خواتین پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔

یاد رہے کہ پولیس نے کیس میں 5 ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ لے لیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ روز فیصل آباد کے ملت ٹاؤن میں 4 خواتین پر تشدد اور انہیں بے لباس کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ویڈیو منظر عام پر آ گئی تھی۔


اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین نے خود اپنے کپڑوں کو پھاڑا اور بھاگنے کی کوشش کی البتہ دکانداروں کے تشدد کرنے اور سڑک پر گھسیٹنے کے مناظر بھی نظر آئے۔
 

khan1953

Senator (1k+ posts)
No investigation just follow the news and stupid Pakistanis twitters fans. Shit shitty shittiest country
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
this looks like personal enmity. In villages, everybody is enemy of each other since ages.