فیصل آباد:چوری کا الزام،خواتین پر تشدد،ملزم برہنہ کرکے ویڈیو بناتے رہے

police-fs.jpg

جیو نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں کاغذ چننے والی 4 خواتین پر مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ کرکے ان کی ویڈیوز بھی بنائیں۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ وہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں کاغذ چننے کے لیے گئی تھیں۔ پیاس لگنے کے باعث چاروں خواتین پانی پینے کے لیے ایک دکان میں داخل ہوئیں۔

ایف آئی آر کے مطابق دکان کے مالک صدام اور تین ملازمین نے انہیں چوری کے الزام میں حبس بے جا میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے، اس دوران مزید افراد بھی وہاں آگئے اور تشد د کے دوران انہیں دکان سے باہر بازار میں لے گئے جہاں انہیں برہنہ کر دیا گیا اور ملزمان اسی حالت میں ویڈیو بناتے رہے۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے الیکٹرک اسٹور کے مالک ملزم صدام سمیت تین ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی پی او فیصل آباد کے حکم پر خواتین کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کے الزام میں چار نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
 
Hassanzad1

Citizen
کیا یار با حیثیت قوم ہم لوگ کہاں ہیں؟ یہ سب کرتی ہوئے اس دوکان والے نے اپنی گھر میں عورتوں کا خیال نہ کیا ہو گا ؟
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
کیا یار با حیثیت قوم ہم لوگ کہاں ہیں؟ یہ سب کرتی ہوئے اس دوکان والے نے اپنی گھر میں عورتوں کا خیال نہ کیا ہو گا ؟
اگر اپنے گھر کی عورتوں کا خیال کرتا تو ہم آج یہاں بات نہ کر رہے ہوتے ویسے بحثیت قوم ہم مر چکے ہیں اب صرف ہمارے چلتے پھرتے بے حس لاشے ہیں جو ہر جگہ نظر آتے ہیں شکریہ ضیاء شکریہ نواز شکریہ بینظیر شکریہ زرداری اور گیلانی اور جرنیلوں کا بھی شکریہ ہمیں قعرِمعذلت میں گرانے اور انسانیت کے نچلے سے بھی نچلے درجےتک پہنچانے کا
 
Hunter_

MPA (400+ posts)

main khud or bhe ilzaam doon ha, hum ny na Quran ko samaghy ke koshish kre, na deen nafiz krny ky baray main soocha, bus ain baygharat chooro sy umeed laga kr bayth gae ky yea kuch karain gy pr khud pr koi kaam na kia, or to or duniya vi taleem main bhe koi khaas kr kardagi nahi dekhai
i say abhe bhe hum ain firqa bundi sy khud ko nikal kr Quran o Sunnat ko samghain or amal karain hum ais gandagi sy nikal skty hain