فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمت میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ

WhatsApp%20Image%202022-08-12%20at%208.25.13%20PM.jpeg

فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 9 روپے 90 پیسے اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جون کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 9 روپے 90 پیسے اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ (سی پی پی اے) نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جون کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 9 روپے 91 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی، 28 جولائی 2022ء کو نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اس حوالے سے ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔


اس سے قبل نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 91 پیسے وصول کیے گئے تھے جو کہ صرف ایک ماہ کیلئے وصول کیے گئے تھے۔ جون کے لیے مئی کی بنسبت ایف سی اے اگست میں 1 روپے 99 پیسے زیادہ وصول کرے گا۔ نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین کے لیے صرف اگست کے بلوں پر کیا جائے گا تاہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر بجلی بلوں میں اضافے پر اس کا اطلاق نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی نیپرا نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، صارفین سے اگست میں 3 روپے 01 پیسہ جبکہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 09 پیسے چارج کیا جائے گا۔ کراچی کے صارفین پر ایک ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے 22 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔