فیٹف :فوجی و سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں:وزیراعظم

FATF-shehbazzz%20fj.jpg


وزیراعظم شہبازشریف کا فیٹف کے اعلان کا خیرمقدم

وزیراعظم شہبازشریف نے فیٹف کی تمام شرائط پوری کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے۔وزیراعظم نے قوم اور حکومتی اداروں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی کامیابی ہے،ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں،وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1537893542072242177
انہوں نے کہا کہ فیٹف سے متعلق تشکیل کردہ ’بنیادی سیل‘، اس میں شامل فوجی و سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، یہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے جو مسلسل اس قومی کاوش کے لئے کام کر رہے تھے، میں پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی سے معاشی و اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اسی جذبے سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔

فیٹف نے گزشتہ روز پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پررضا مندی ظاہر کردی ہے،پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلیں،چونتیس نکات پرمبنی دوایکشن پلان مکمل کرلیے،فیٹف کا اقدامات کے جائزے کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ،حناربانی کھر کہتی ہیں اکتوبر میں گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا