فیٹف پر قانون سازی پی ٹی آئی حکومت نے کی،تمام شرائط پرکام کیا :حماد اظہر

FATF-hamzaad-azhar-and-khan-law.jpg


پاکستان نے فیٹف کا اعتماد حاصل کرلیا، فیٹف نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے، اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ فیٹف کی مبارکباد انسداد دہشت کی عدالت کے سامنے لوں گا۔

اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی مبارکباد اےٹی سی کےباہروصول کروں گا، اور نہ ہی کبھی یہ سوچا تھا کہ اس طرح کےچہرے ہم پر مسلط ہونگے، یاد رکھیں کہ ہم اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں نہ ہم ڈرنے والےہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارں کی نمائندگی فیٹف کو آرڈی نیشن کمیٹی میں تھی،ایف اے ٹی ایف سے متعلق 34ایکشن نکات کا تعین کیاگیا،ہم نے 34سے32نکات مکمل کیےتھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےآخری دورمیں ہم نےتمام شرائط پرکام کرکےرپورٹ دی تھی،ہم نے رپورٹ ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ کو جمع کرائی،قوم کومبارکباد کے34میں سے34نکات پرعمل میں کامیاب رہے۔


حماد اظہر نے مزید کہا کہ دنیا میں کہیں ایف اے ٹی ایف پر بہترین کام ہوا وہ پاکستان ہے،دنیا میں پاکستان کےاقدامات کو سراہا گیا،پاکستان کا پروگرام پر عمل کرنا دنیا کیلئے ایک مثال ہے،دنیاجان چکی ہمارامعاشی نظام اب عالمی معیارسےمطابقت رکھتاہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےفیٹف معاملات پرقانون سازی کی،پی ٹی آئی حکومت نے فیٹف پرعمل سےمتعلق درجنوں قانون منظورکرائے،ترسیلات،بینکنگ نظام،رقوم کی منتقلی سےمتعلق ہماری حکومت نے اقدامات کیے۔


حماد اظہر نے کہا کہ ترسیلات،بینکنگ نظام،رقوم کی منتقلی سےمتعلق ہماری حکومت نے اقدامات کیے،منی لانڈرنگ کےخلاف سختی سےترسیلات زرمیں اضافہ ہوا،ہم نے فیٹف کی مشکل شرائط پر بہترین انداز میں کام کیا،اس سارے عمل میں ہمارے ہیرو مختلف محکموں کےافسران ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے منی لانڈرنگ کےخلاف کریک ڈاؤن کیا،مختلف ممالک نےہمارےفیٹف اقدامات پر ہمیں ووٹ دیا،اب ہم نے ایف اے ٹی ایف سےمتعلق اقدامات کوجاری رکھناہے،ایک طریقہ کارموجود ہے جو اس سےمتعلق نظررکھےگا۔

سابق وزیر توانائی حماد اظہر جو انسدادِ منی لانڈرنگ اور انسدادِ دہشت گردی کی مالی معاونت سے متلعق اقدامات کے لیے پی ٹی آئی حکومت کے اعلیٰ کوآرڈینیٹر بھی تھے، انہوں نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

دوسری جانب لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی نے تحریک انصاف کے 13 رہنماؤں کی 28 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی،عبوری ضمانت پانے والوں میں حماد اظہر ،یاسمین راشد ،اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید، جمشید چیمہ ،مسرت چیمہ ،مراد راس ،عندلیب عباس سمیت دیگر شامل ہیں۔

انسداد دہشتگری عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ اے ٹی سی نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا،وکیل پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کیا کہ پولیس نےپی ٹی آئی رہنماؤں کو بھاٹی گیٹ کے مقدمے میں نامزد کیا ہے اور مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کردی ہیں۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
نیوٹرل ن کے ساتھ ہو تو کریڈٹ غنڈوں کو جائے گا جنہوں نے کام کیا تھا ان کو نہیں۔