فیکٹ چیک: کیا برف میں دبی زندہ بچی کے واقعہ کی ویڈیو مری کی ہے؟

fact-check.jpg

مری میں ہونے والی حالیہ برفباری میں جہاں متعدد افراد گاڑیوں میں بیٹھے ہی لقمہ اجل بن گئے وہیں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں ایک بچی کو برف میں دب جانے کے بعد کافی کوششوں کے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے پر اپوزیشن اور حکومت مخالف حلقوں کو حکومتی نااہلی اور بدانتظامی و بے حسی پر ایک بار پھر سے کھل کر بولنے کا موقع مل گیا مگر حقیقت تو یہ ہے کہ یہ ویڈیو مری کی نہیں بلکہ یوں کہہ لیجیے کے یہ پاکستان ہی کی نہیں ہے۔

مذکورہ ویڈیو بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے کی ہے جہاں شدید برفباری کے باعث ایک بچی کئی گھنٹے تک بے سدھ بے یارومددگار برف میں دبی رہی جسے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت برف سے نکال لیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1480417517462032384
بھارتی میڈیا نے بھی اس واقعے کو رپورٹ کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کی ہے۔

اس ویڈیو کو نجی میڈیا ہاؤس جیو و دیگر چینلز کی جانب سے بھی رپورٹ کیا گیا جو کہ حقیقت نہیں ہے جیو نے اس پر کہا کہ مقامی رضاکاروں کو برف کے کئی فٹ نیچے دھنسی ایک لڑکی ملی جسے انہوں نے زندہ نکال لیا۔

murree.png


اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے لڑکی کا دوپٹا نکالا گیا اور پھر برف ہٹا کر خوش قسمت لڑکی کو باہر نکالا گیا۔

بلکہ اس کو بنیاد بنا کر کچھ حکومت کے سخت ناقد صحافی اور لیگی رہنما بھی حکومت کے خلاف بات کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1480386652489015300
https://twitter.com/x/status/1480265204936155140
https://twitter.com/x/status/1480180353134432256