فیکٹ چیک: کیا وزیراعظم اپنا دورہ روس منسوخ کر کے واپس آ رہے ہیں؟

fact-check-imran-khan-pti.jpg


امریکی اور عرب میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ روس کا شیڈول منسوخ کر کے واپس اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں تاہم یہ خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1496747223031619585
تفصیلات کے مطابق العربیہ کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے پیش نظر عمران خان نے اپنا دو روزہ دورہ کچھ ہی گھنٹوں بعد ختم کر دیا اور واپسی کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جو کہ وزیراعظم کے ہمراہ دورہ روس پر موجود ہیں انہوں نے بھی ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دورے کی منسوخی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1496766900834951169
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ شیڈول کے مطابق جاری ہے اور وہ طے کردہ پلان کے مطابق آج رات ہی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچیں گے۔

پاکستان کے ایک معتبر صحافی انس ملک کی جانب سے بھی ان دعوؤں کی نفی کی گئی ہے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور دیگر حکام کے ساتھ طے شدہ ملاقاتیں شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1496750027548602369
انس ملک نے یہ بھی کہا کہ امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ غلط ہے کیونکہ ذرائع کے مطابق ملاقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم دو روزہ دورے پر روس میں موجود ہیں۔ ماسکو ایئرپورٹ پہنچنے پر عمران خان کا روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے استقبال کیا جب کہ وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ دو روزہ دورے کے دوران دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پراہم ملاقاتیں اورمعاہدے ہوں گے۔


وزیراعظم عمران خان کی آج روسی صدر پیوٹن سےون آن ون ملاقات پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 3 بجے شروع ہونےکا امکان ہے اور وزیر اعظم پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے روس کےڈپٹی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

عمران خان آج دوسری جنگ عظیم میں جان دینے والے فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور تاجربرادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے اور پاکستانی میڈیاسے گفتگو کریں گے جب کہ آج رات ہی وطن واپس روانہ ہوں گے۔
 
Last edited by a moderator:

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
I said it already, there might be no meeting between PM and Putin. The foreign ministry is hell of a shit´, poor performance.
cant u read ?

وزیراعظم عمران خان کی آج روسی صدر پیوٹن سےون آن ون ملاقات پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 3 بجے شروع ہونےکا امکان ہے اور وزیر اعظم پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے روس کےڈپٹی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
cant u read ?

وزیراعظم عمران خان کی آج روسی صدر پیوٹن سےون آن ون ملاقات پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 3 بجے شروع ہونےکا امکان ہے اور وزیر اعظم پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے روس کےڈپٹی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

Can you read the word in red?