فیک نیوز کیا ہوتی ہے؟ قائمہ کمیٹی نے فیک نیوز کی تعریف مانگ لی

fakeii1121.jpg


قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اہم اجلاس میں فیک نیوز کی قانونی تشریح کے حوالے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائےاطلاعات کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی ممبر کنول شوذب، نفیسہ شاہ، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب شریک ہوئے۔

میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر اور نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل زیر بحث آیا، میڈیا تنظیموں کے نمائندوں نے موقف اختیار کیا کہ کیا حکومت کے خلاف بات کرنا فیک نیوز کہلاتا ہے، اداروں کو جعلی خبر کی صحیح تعریف بتائی جائے۔

پی بی اے نے بھی پی ایم ڈی اے سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا، پی بی اے نے کہا کہ جب حکومت خود کہے کہ پرنٹ میڈیا مرچکا ہے، الیکٹرانک میڈیا 5 سال میں بند ہو جائے گا، اشتہارات سوشل میڈیا کودیں گے تو اس کی نیت پر شک کیسے نہ ہو، 28مئی کو حکومت کو خط لکھ کر اتھارٹی کے قانون کا مسودہ مانگا تھا آج تک کوئی جواب سامنے نہیں آیا، ہم نےکہا تھا کہ انٹرنیشنل ڈیجٹل میڈیا کو ٹیکس نیٹ میں لائیں،میڈیا کے حوالے سے جو قوانین موجود ہیں ان کو مضبوط کریں۔

ایمنڈ کے نمائندوں کا کمیٹی اجلاس میں کہنا تھا کہ میڈیاکےحوالے سے قوانین پہلے سے موجود ہیں ان میں کمی تھی تو ترمیم کی جاسکتی تھی، نئی ریگولیٹری اتھارٹی قانون کی ضرورت نہیں۔

نمائندوں کا مزید کہنا تھا کہ شاید حکومت خود اس بل پر کنفیوژ ہے، پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے میں اتنی عجلت کی وجہ کیا ہو سکتی ہے، پی ایم ڈی اے کو کسی صورت نہیں مانیں گے۔

اجلاس کے دوران ذیلی کمیٹی نے 21 ستمبر تک تمام شراکت داروں سے اس بل کے حوالے سے تحریری تجاویز طلب کر لیں۔

علاوہ ازیں ذیلی کمیٹی نے وزارت اطلاعات سے ایک ہفتے میں فیک نیوز کی قانونی تعریف بھی طلب کرلی۔

ذیلی کمیٹی کی چیئر پرسن مریم اورنگزیب نے میڈیا ورکرز کے تحفظ کا مجوزہ قانون جلد پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کی۔

ذیلی کمیٹی آئندہ اجلاس میں متعلقہ ساتوں ریگولیٹری اتھارٹیز کے ملازمین کا مؤقف بھی سنے کی، اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
I believe they should call it disInformation instead of fake news.
means the same but this is a strong word
 

Vicky Ch1

Politcal Worker (100+ posts)
فیک نیوز دینے والے کو پہلے الٹا لٹکا کر 10 لتر بھی مارے جائیں