قابل حکومت آئے تو آئی ایم ایف سے ازسر نو معاہدہ ہو سکتا ہے: احسن اقبال

ahsan-iqbal-aa.jpg


جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ یہ حکومت چلی جائے اور ایک قابل حکومت آجائے تو آئی ایم ایف سے ازسر نو معاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ حکومت سے نجات کیلئے آئینی راستے اختیار کرنے کے حامی رہے ہیں۔ جب تک ہمیں حکومتی اتحادیوں کے ساتھ ملنے کا یقین نہ ہو، اس وقت تک یہ کام نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں حکومت گرانے کیلئے عوامی دباؤ بڑھانا چاہئے، عوامی دباؤ سے حکومتی صفوں میں انتشار اور حلیف علیحدہ ہونے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ان ہاؤس تبدیلی کے سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ ابھی تک تحریک عدم اعتماد کی کوئی تجویز نہیں اور نہ ہی اس آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔ اگر ہمیں حکومتی اتحادیوں کے ساتھ ملنے کا یقین ہو گا تو ہی اس آپشن پر جا سکتے ہیں تب تک یہ کام نہیں ہوسکتا۔


سیاسی صورتحال سے متعلق انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ سے ہمیں کوئی نقصان نہیں بلکہ اس سے پولیٹیکل موبلائزیشن ہو گی جس سے آگے چل کر ہمارے مارچ کیلئے فائدہ ہی ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہ حکومت ہی کی نالائقی ہے کہ ہمارا گورنر سٹیٹ بینک یہاں آئی ایم ایف کا وائسرائے اور غیر منتخب مالیاتی وزیراعظم کی حیثیت سے بیٹھا ہوگا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
The same competent government headed by a PM who can't even read a full sentence without a parchi and who lead Pakistan towards near default situation? ?