قادر فالودے والےکی منظورپاپڑوالےسےملاقات،شہزاداکبر کا طنزیہ تبصرہ

shahi1i1ii2i21.jpg


قومی اسمبلی اجلاس میں آصف زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات۔۔ بیرسٹرشہزاداکبر کا طنزیہ تبصرہ

آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کی ویک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آصف زرداری جھک کو شہبازشریف کو سلام کررہے ہیں اس تصویر پر مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر طنز کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ کل پارلیمان میں قادر فالودے والےکی منظورپاپڑوالےسےملاقات ہوئی۔

بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طنزیہ ٹویٹ کیا کہ کل پارلیمان میں قادر فالودے والےکی منظورپاپڑوالےسےملاقات ہوئی، دونوں ملک کے مایہ ناز اور اربوں پتی سرمایہ دار ہیں، سنا ہے دونوں نے اکانومی اور بجٹ پر سیر حاصل بحث بھی کی، آخرکار انھی کے اشتراک سے بجٹ بھی پاس ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1481868014131814400
واضح رہے کہ آصف زرداری کی مبینہ منی لانڈرنگ میں انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے ایک قادرنامی فالودے والے کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بناکر پیسہ چھپایا تھا جبکہ منظور پاپڑ والے سے متعلق شہزااکبر نے دعویٰ کیا تھا کہ منظور پاپڑ والا بیرون ملک سے حمزہ شہباز کو ڈیڑھ ملین ڈالر بھیجتا ہے، سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ تو کبھی بیرون ملک گیا ہی نہیں، تو پیسے کیسے بھیجے۔

اس سے قبل شہزاداکبر نے کہا تھا کہ برطانیہ میں مقیم نواز شریف خود کو صرف پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردیں تو انہیں عزت و احترام کے ساتھ واپس لائیں گے۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شوگر ملز کیس کے دوران رمضان شوگرملز میں منی لانڈرنگ کا پتہ چلا، یہ طے ہے کہہ شہباز شریف منی لانڈرر ہیں ،شہباز شریف اور ان کے کسی ترجمان نے سوالوں کے جواب نہیں دیے، ان کا ایک مؤقف ہے کہ کاروبار کا معاملہ ان کے بچوں سے پوچھا جائے۔

مشیر برائے احتساب کا کہنا تھا کہ آپ چیف منسٹر تھے اس لیے بینک آپ سے نہیں پوچھ سکتے تھے، بتایا جائے اورنگزیب بٹ کا معاملہ کیا ہے، کئی گھنٹے بھاشن دینے والے بتائیں رقم اکاؤنٹ میں کیسے آئی۔