قرآن پاک پڑھاتے ہوئے سعودی سکول کی خاتون ٹیچر انتقال کرگئیں

shikh1211.jpg


قرآن پڑھاتے ہوئے سعودی سکول کی استانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں

عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں بچوں کو قرآن مجید پڑھانے کے دوران شیخہ المواش نامی معلمہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔ انہیں فوری علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اس سے قبل ہی فوت ہو چکی تھیں۔

عرب خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر بنے ثانوی اسکول کی معلمہ شیخہ المواش بچوں کو قرآن مجید کا سبق پڑھاتے ہوئے گر گئیں جس پر طالبات نے پرنسپل کو آگاہ کیا تاہم پرنسپل کے پہنچنے سے قبل ہی دیگر اساتذہ پہنچ چکی تھیں جنہوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی۔

پرنسپل نے پہنچ کر ہنگامی طبی یونٹ طلب کیا جس نے بذریعہ ایمبولنس معلمہ شیخہ المواش کو اسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ چکی تھیں۔

مرحومہ شیخہ المواش کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی نماز روزے کی پابندی کرتی تھی اور جمعرات اور پیر کاروزہ لازمی رکھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انتقال کے وقت بھی وہ روزے سے تھی۔

ان کی ساتھی معلمات اور طلبا کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش مزاج تھیں جو اپنی دیگر کولیگز کے ساتھ مسکراتے ہوئے چہرے اور طالبات کے ساتھ خوش مزاجی اور شفقت سے پیش آتی تھیں۔

دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی ہیں، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی۔
 

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا عروج پر ہے کہ سعودی عرب میں اسکولوں میں قران کی تعلیم پر پابندی لگا دی گئی

الله تعالیٰ معلمہ کی مغفرت فرمائے اور ان پر اپنا رحم فرمائے